صارفین کی سوچ

 

صارفین کے اطمینان سے متعلقہ سروے 2015

صارفین کے اطمینان سے متعلقہ سروے (CSS)، FMFB-P کی طرف سے ہر دو سال بعد کی جانے والی بنیادی تحقیق کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔

FMFB-P.کی مصنوعات کے کام کرنے کے طریقہ کار اور یہ کے مارکیٹ میں ان کی پذیرائی کی جا رہی ہے یا نہیں؟ان تمام معلومات کے بارے میں جاننے کے لیے یہ تحقیق بہت ضروری ہے۔

آیا FMFB-P کی مصنوعات صارفین کی ضروریات کے عین مطابق ہیں اور ان کی کارکردگی تسلی بخش ہے؟صارف کے معیار زندگی پر اس کو استعمال کرنے کے اثرات کیا ہیں،کوئی بھی ادھوری رہ جانے والی کمی کو جاننا اور موجودہ مصنوعات کوصارفین کی عین ضروریات کے مطابق بنانے کے لیے ان میں ترامیم کی ضرورت، یہ سب کچھ جاننے کے لیے CSS طریقہ کار ایک اہم جزو ہے۔ یہ FMFB-P کومختلف صارفین کے طبقات کے تجربات کا موازنہ اور اداروں کے صارفین کے تحفظ کے طریقوں کے اثرات کی جانچ پڑتال کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ FMFB-P کو اس قابل بناتا ہے کے وہ شماریاتی پروفائلزکے سلسلےمیں جان سکے کے کونسےصارفین اُس کی مصنوعات اور خدمات کو استعمال کر رہے ہیں اور یہ کے لی جانےوالے قرض کی رقم کا مقصد اور قرضوں کی تعداد کیا ہے۔.. FMFBنے 2015ء میں صارفین کی تسلی سے متعلق جاننے کے لیےاپنے نیٹ ورک پر موجود 42 مقامات پر اپنے 1,143 صارفین سے ایک تفصیلی سوالنامے کے ذریعے سروے کرو ایا ۔یہ سروے صارفین سے دو مصنوعات کے بارے میں لیا گیا ایک تو Micro Pensioner Loans اور دوسرا General Purpose Loan

اس سروے کے نتیجے میں FMFB-P کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں مثبت نتائج ملے۔%80 سے زائد صارفین کا کہنا تھا کے وہ مصنوعات کی خصوصیات سے مطمئن ہیں۔%95 سے زائد صارفین نے سروے کے دوران کہا کے وہ FMFB-P کے بارے میں اپنے دوست یا ساتھ کام کرنے والوں کو بتائیں گے۔اس سروے کے نتائج صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کیے گئے۔