پاکستان سویٹ ہومز میں شجر کاری مہم

فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک  کے صدور شعبہ جات  / ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس نے ڈائریکٹر پاکستان سویٹ ہوم عبدل الواحد خان کو چیک پیش کیا۔

مورخہ 15 اکتوبر 2018 کو فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک لمیٹد کی جانب سے پاکستان سویٹ ہوم میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس  مہم میں  فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک لمیٹد کے ملازمین نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیتے ہوئے 50 سے زائد درخت لگاکر پاکستان میں   ماحولیات کے تحفظِ کے عزم کا اظہار کیا۔ اپنی سماجی  و تنظیمی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے  فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک لمیٹد نے  پاکستان سویٹ ہوم میں رہنے والے بے سہارا بچوں کیلئے مبلغ 50،000 روپے کی نقد رقم  کا عطیہ بھی پیش کیا۔

فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک لمیٹد کے عملے نے پاکستان سویٹ ہوم میں اپنی آمد، شجر کاری اور نقد رقم عطیہ کرنے کے علاوہ  یو بی بی اے (امید بنیادی بچت اکاؤنٹ) کے تحائف بھی بچوں میں تقسیم کئیے ، جس کا مقصد بچوں میں بچت کرنے کے رجحان کو اجاگر کرنا تھا۔