صارفین کا تحفظ
FMFB-P اپنی اہدافی مارکیٹ کی معاشی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ذمہ دارانہ طریقے سے مالی معاونت فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔اس سلسلے میں بینک نے اپنی خدمات کا کم از کم معیار متعین کیا ہے تاکہ بینک تمام تر معاشی معاملات کو محفوظ، شفاف اور جائز طریقہِ کار کے مطابق انجام دے سکے جس کے باعث بہتر نفع کا حصول ممکن ہو جو صارفین کیلئے اقتصادی فوائد اور حالاتِ زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کا باعث ہو۔ اس مقصد کیلئے تحفطِ صارف کا لائحہِ عمل ترتیب دیا گیا ہے ۔ یہ لائحہِ عمل smart campaign کے تحت صارفین کے تحفظ کے اصولوں کے ساتھ ساتھ یونیورسل سٹینڈرڈ آف سوشل پرفارمنس مینیجمنٹ (USSPM) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے وضع کردہ تحفظِ صارف کے اصول و ضوابط کو یکجا کر کے ترتیب دیا گیا ہے۔ تمام اقتصادی شعبوں کے سربراہان پر مشتمل ایک ٹیم (FCF Team) تشکیل دی گئی ہے جو صارفین کے تحفظ کو بینک کے مرکزی عملی نظام کا حصہ بنانے کے عمل کو نہ صرف یقینی بناتی ہے بلکہ اس عمل کی بھرپور نگرانی بھی کرتی ہے۔
FMFB-P کے اصول برائے تحفظِ صارف | |
1 | غیر جانبدارانہ اور منصفانہ برتاؤ |
2 | شفافیت، (صاف اور بروقت آگاہی) |
3 | مالی معملات کی معلومات اور مکمل آگاہی |
4 | بہتر رویہ اور اخلاقیات۔ |
5 | دھوکہ بازی اور فراڈ کی روک تھام اور ذاتی معلومات کی رازداری |
6 | شکایات کا ازالہ |
7 | مقابلہ کا رجحان پیدا کرنا |
8 | مناسب سہولت کو تخلیق کرنا اور صارفین کیلئے پیش کرنا |
9 | فاضل قرضہ جات کے اجراء کو روکنا |
10 | قیمتوں کا درست تعین کرنا |
صارف کے حقوق اور ذمہ داریوں کے پوسٹرز-ڈاؤن لوڈ کے لئے یہاں کلک کریں!

قرضے

ڈپازٹس
