خبریں اور واقعات:
اگست 2018
ایف ایم ایف بی یوم آزادی فوٹوگرافی فاتح
جولائی 2018
ایف ایم ایف بی نے گولڈ قیمت افشاء ایوارڈ حاصل کیا - مائیکرو فائنانزاریٹنگ
جولائی میں، مائیکرو فائنانزا ریٹنگ (MFR) – پاکستان پلیٹ فارم سے فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک – پاکستان نے “سونے کی قیمت افشاء ایوارڈ” وصول کیا تھا. یہ اعزاز مصنوعات کی شفاف قیمتوں کا تعین کرنے کے لئے ایف ایم ایف بی کے عزم کا اظہار کرتا ہے. یہ اعزاز ہمارے مشن سے ہے جو مالی حل کے گاہکوں کو تخلیق کرتے ہوئے ایک پائیدار اور ذمہ دار انداز میں وسیع پیمانے پر رسائی حاصل کرنے کے لۓ ہے. ایف ایم ایف بی کے مطابق یہ 2018 سال کا چوتھا انعام ہے.
مائیکرو فائنانزا ریٹنگ (MFR) مائیکروفائنانس میں خصوصی نجی اور بین الاقوامی درجہ بندی ایجنسی ہے، مائیکرو فائنانس اور ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کے شعبے میں انتہائی قابل معلومات فراہم کنندہ کے طور پر ایک شفاف مارکیٹ میں کام کرنے کے نقطہ نظر کے ساتھ 2000 میں قائم کیا گیا.
سی ایم اے ایوارڈز 2018
جون2018
فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک نے کلائنٹ کے تحفظ کے لئے اسمارٹ سرٹیفیکیشن کا اعزاز حاصل کیا
دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک۔ تعارف
دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک 2002 میں قومی سطح کے مائیکرو فنانس بینک کے طور پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے لائسنس کے حصول کے بعد قائم کیا گیا ۔ اس کا مقصد دور دراز علاقوں تک اپنی رسائی میں اضافہ کرکے ذمہ دارانہ انداز میں صارفین تک پائیدارمالیاتی خدمات کی ترسیل ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کی عوام کے معیار زندگی کو اس نمایاں اور پائیدار انداز میں بہتر بنایا جائے۔دی فرسٹ مائیکرو فنانس پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اپنی خدمات پیش کررہا ہے۔ بینک کی وسیع خدمات میں مائیکرو کریڈٹ، ڈیپازٹس، انشورنس اور کئی دیگر اہم بینکنگ سروسز شامل ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے دیہی، شہری اور نیم شہری علاقوں میں رہنے والے غریب اور رسمی مالیاتی خدمات سے محروم طبقے کی متفرق مالیاتی ضروریا ت کو پورا کرنا ہے۔
سمار ٹ کیمپین۔ تعارف
ایکیون میں سینٹر آف فنانشل انکلوژن (The Center for Financial Inclusion at Accion)کا اقدام سمارٹ کیمپین ایک عالمی کوشش ہے تاکہ مائیکرو فنانس کے تمام اہم اداروں کو شعبے کی ترقی کے لئے صارفین کو بنیادی اہمیت دیئے جانے کے ایک مقصد پر یکجا کیا جاسکے۔ کیمپین کے صارفین کو تحفظ دیئے جانے کے بنیادی اصول 2008 میں وضع کئے گئے ۔ ان کا مقصد مجموعی طور پر صارفین ، کاروبار اور شعبے کے مفادات کی حفاظت کرنا ہے۔ کلائنٹ پروٹیکشن سرٹیفکیشن کے لئے ایسے مالیاتی اداروں کی خود مختار اور غیر جانب دار جانچ پڑتال کی جاتی ہے جو کہ صارفین کے ساتھ برتائو کے طے شدہ معیارات پر پورا اترتے ہیں۔ یہ مالیاتی اداروں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ شعبے میں صارفین کے تحفظ کے اصولوں کو نمایاں طور پر ظاہر کرسکیں۔
اپریل 2018
جینیسس کسٹمرز ایکسیلینس
فروری2018
ہم ہائر کر رہے ہیں
کراچی ملازمت میلہ
اگست 2017
ایف ایم ایف بی نے اپنے سوشل میڈیا چینلز کو شروع کیا
Facebook: firstmicrofinancebankpk Instagram: firstmicrofinancebankpk Twitter: fmfbpksocial Youtube: UCPLUewJcPpVURbNTy66s-Nw
فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ اور LFD کے مابین کاروباری مالی خدمات (Financial Inclusion) میں ترقی کیلئے اشتراک
اپریل2017
FMFB اور ٹی پی ایس پاکستان کے مابین ڈیجیٹل ذرائع ادائیگی کے مواقع کی فراہمی سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
FMFB نے FAST- NUCES یونیورسٹی میں منعقدہ روزگار میلہ (job fair) میں شرکت کی
FMFB کے تین صارفین نے گیارہویں Citi-PPAF مائیکرو انٹرپرینورشپ کے موقع پر مختلف علاقوں سے انعام حاصل کیے
1۔ پہلے صارف: مرزا مراد ،گاہ کچھ برانچ جنہوں نے بہترین علاقائی تاجر – گلگت بلتستان کے شعبہ کا انعام حاصل کیا۔ ان کے لون افسر : جناب نظام الدین تھے۔ 2۔دوسرے صارف: زاہد علی ، گرم چشمہ برانچ ، جنہوں نے بہترین علاقائی تاجر –خیبر پختونخواہ کے شعبہ کا دوسرا انعام حاصل کیا۔ ان کے لون افسر جناب اختر احمد تھے۔ 3۔تیسرے صارف: محمد اسحٰق ، شگر برانچ نے بہترین علاقائی تاجر – گلگت بلتستان کے شعبہ کا دوسرا انعام حاصل کیا۔ ان کے لون افسر جناب شکیل احمد تھے۔
گیارہویں مائیکرو انٹرپرینورشپ تقسیمِ انعامات کی تقریب کا انعقاد Citi فاؤنڈیشن اور PPAF نے مشترکہ طور پر 4 اپریل 2017 کو کیا تھا۔ اس سالانہ تقریب کے زریعے مائیکرو فائنانس سے وابسطہ متعدد اداروں کو تمام یہ موقع فراہم ہوا کہ وہ پاکستان بھر سے تمام مائیکرو فائنانس بینکوں کے صارفین کو یکجا کر سکیں، تاکہ وہ اپنی کامیابی کے سفر کی داستان سب کو سنا سکیں ، جس کے باعث وہ معاشرتی اور معاشی مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اپنی بصیرت اور لگن کے باعث ان صارفین نے بینک سے قرضہ / مالی معاونت کو ہمیشہ کیلئے اپنی زندگی بدلنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کو بدلنے کیلئے اس طرح استعمال کیا کہ وہ اپنے علاوہ دوسرے لوگوں کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوئے۔ FMFB کے صارفین گزشتہ گیارہ برس سے، یعنی جب سے اس انعامی سلسلے کا آغاز ہوا ہے ، یہ انعامات حاصل کرتے آرہے ہیں ۔ FMFB نے صارف دوست خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے زریعے بینکاری سہولیات سے محروم افراد کو مالی معاونت کی فراہمی پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے، تاکہ ان افراد کیلئے فلاح اور ترقی کی راہ ہموار ہو سکے، جس کے باعث ملک بھر میں مستحکم افرادی قوت میسر آسکے ۔
فروری 2017
FMFB کی سالانہ کانفرینس کا انعقاد
FMFB وین بینک کا اجراء
فی الحال وین بینک کی سہولت ضلع غذر کی وادیوں سلی گان، تھوئی، اشکومین، امت، ہتون اور شیر قلع میں فراہم کی جارہی ہے۔ جلد ہی اس سہولت کا دائرہِ کار دیگر دور دراز علاقوں تک پھیلایا جائے گا جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، تاکہ صارفین تک آسان رسائی ممکن ہو سکے۔ FMFB ایک نئی سوچ کے ساتھ اپنی خدمات کے باعث مالی مسائل پر قابو پانے کے عزم پر کاربند ہے ۔
دسمبر 2016
FMFB-P کا بینکنگ آن ایجوکیشن کے تحت نجی تعلیمی اداروں کی مالی معاونت کا آغاز
نومبر 2016
EFU اور FMFB-P کے مابین زراعت اور مال مویشی کی فروغ کیلئے قرضہ جات کی فراہمی کے معاہدے پر دستخظ
اکتوبر 2016
FMFB-P کی غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر شرکت۔
مئی 2016ء
دسویں Citi-PPAF Microentrepreneurship ایوارڈز میں FMFB-P کا اعزاز

اسلام آباد میں منعقدہ دسویں 10thCiti-PPAF Microentrepreneurship تقریب میں FMB-P کے CEO عامر مسعود خان اور بینک کی سینئر انتظامیہ کے ارکان کا دسویںCiti-PPAF Microentrepreneurship ایوارڈز کے فاتحین کے ساتھ ایک گروپ فوٹو۔
Citi Foundation and Pakistan Poverty Alleviation Fund کی طرف سے اسلام آباد میں منعقد کیے جانے والی دسویں Citi/PPAF Microentrepreneurship Awards (CMA) کی تقریب میں MicroFinanceBank Ltd Pakistan (FMFB-P) The First کے ذریعے مالی معاونت حاصل کرنے والے 5 صارفین نےاپنے جدت پسند کامیاب کاروباری منصوبوں کی بدولت ایوارڈ حاصل کیا۔ FMFB-Pنے قومی اور علاقائی دونوں سطح پر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی اور یہی ایک واحد تنظیم تھی جس نے اس موقع پر سب سے زیادہ ایوارڈ حاصل کیے۔اس موقع پر جیتنے والوں کو ان کی محنت و کوششوں کے اعتراف میں شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔قرضاجات فراہم کرنے والے افسران کو بھی ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایوارڈز دیئے گئے کے جس طرح انہوں نے چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والے کارو باری حضرات کو ترقی کرنے کے مواقع فراہم کیے۔
- National Entrepreneur – پہلی پوزیشن:
حبیبُ اللہ چترال کے علاقے سے، عابد علی خان (آفیسر برائے قرضہ فراہمی)
- National Entrepreneur – دوسری پوزیشن:
شکُور علی بلتستان کے علاقے سے، شجاعت علی (آفیسر برائے قرضہ فراہمی)
- Regional Entrepreneur (KPK)
پہلی پوزیشن، عائشہ نصرت چترال کے علاقے سے، ظاہرہ حسین (آفیسر برائے قرضہ فراہمی)
- Regional Entrepreneur (GB) –
پہلی پوزیشن، سکینہ بی بی بلتستان کے علاقے سے، احمد حسین (آفیسر برائے قرضہ فراہمی)
-
- Regional Entrepreneur (GB) –
دوسری پوزیشن، مرینہ گلگت کے علاقے سے، نجمہ اشرف (آفیسر برائے قرضہ فراہمی) CMA ایوارڈز کی تقریب ہر سال غربت کے خاتمے کے لیے مائیکروفنانس کے مؤثر کردار کی نمائندگی کرنے اور اسکے فروغ کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔اس کے ذریعےچھوٹے پیمانے پر کامیاب کاروبار کرنےوالے کاروباری حضرات کی اپنے خاندان اور سماج کے لئے معاشی استحکام کی غیرمعمولی کوششوں کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ FMFB-P .2005ء میں CMA کے آغاز سے ہی microentrepreneurship ایوارڈز جیتتاآرہا ہے۔ ہمارے صارفین کی طرف سے انکی برادری سےغربت کے خاتمے اورانکے اپنے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید طریقوں کوکامیابی کے ساتھ اپنانےکی بدولت ابھی تک FMFB-Pنے قومی اور علاقائی زمروں میں 15 اعزازات حاصل کیےہیں۔