اپنے صارفین کی زندگی میں بہتر معیارکے اثرات

 

اپنے صارفین کی زندگی میں بہتر معیارکے اثرات

FMFB-Pakistan کے منصوبے برائے سرمایہ کاری ،قابل تجدید توانائی کے حل

مصنف : محمد اسد، FMFB-Pakistan

غربت کی تعریف اس کے مختلف النوع ہونے بناء پر ایک کثیر جہتی محرومی سے کی جا سکتی ہے کہ اس کا اثر معاشرے کے تمام طبقوں پر ہوتا ہے اور بہتری نہیں آ سکتی ،غریب طبقہ توانائی کی رسائی سے محروم ہے اور مراعات یافتہ اور غریب طبقے کے درمیان امتیازات کا عنصر صاف طور پر نظر آتا ہے ۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں توانائی کا بنیادی ڈھانچہ زیر تعمیر ہے اور اندازے کے مطابق ہر پانچ گھروں میں سے ایک عمومی بجلی کی سہولت سے محروم ہے ، گرڈ میں توسیع مالی حالت کے حساب سے قابل عمل نہیں ہے اور یقینی طور پر مختصر اور درمیانی مدت میں اس کے مکمل ہونے کا امکان نہیں ہے ۔ اور اس طرح صرف ملک کا صرف 60% بجلی سے مستفید ہورہا ہے ،جب کہ 63.8 ملین لوگ اس کے بغیر رہ رہے ہیں ، آلٹرنیٹ انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ (اے ای ڈی بی ) کے اندازوں کے مطابق ان لوگوں کو گرڈ سے بجلی فراہم کرنے میں حکومت کو مزید 20 سال لگیں گے ۔
حالیہ دنوں میں، دونوں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر نے تیزی سے بجلی کی پیداوار کے دیگر امکانات اور ذرائع سے توانائی کے فرق کو کم کرنے کے طریقہ کار پر غور شروع کر دیا ہے۔ جب کہ یہاں بہت سے دیگر ذرائع موجود ہیں جن سے توانائی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔ ان ذرائع میں شمسی توانائی کا حل سب سے پہلے ایک قابل عمل حل کے طور پر موجود رہتا ہے ۔
تاہم گرڈ کے بغیر علاقوں کے درمیان جغرافیائی فرق کو دور کرنے کی وجہ ( اس ٹیکنالوجی یا بھاری سرمایہ کاری کے چھوٹے منصوبوں کی ضرورت ہے جس میں ) نہ تو عوامی اور نہ ہی نجی شعبے میں سے کوئی اب تک سرمایہ کاری کرنے کے لئے آگے نہیں بڑھا ۔ چھوٹے منصوبوں کے ساتھ ایک وسیع جغرافیائی پھیلاؤ اور دیگر تکنیکی مسائل سامنے آتے ہیں ۔ اس بناء پر شمسی توانائی کی پراڈکٹس کوبڑے پیمانے پر تقسیم کر نااب بھی ایک مہنگا حل تصور کیا جاتا ہے ۔
حالیہ دنوں میں مائیکرو فنانس سیکٹر نے تیزی سے ایسے منصوبے شروع کئے جو اس حل کے لئے سرمایہ کاری کے امکان میں دلچسپی لینے والوں کے لئے ہیں ۔ کام اور تجربات کے لئے صرف ایک قابل ذکر کام پہلے سے ہی مختلف اداروں کی طرف سے شروع ہو چکا ہے جو کہ صرف ایک رعائت کے ساتھ ہے ، تمام منصوبے ابھی تک گرانٹ کی بنیاد پر نمونے کے طور پر شروع کئے گئے ہیں ۔ بہت کم یا کوئی تجربات کے ساتھ ٹیکنالوجی کی مدد کرنے اورچھوٹے گھروں کی طرف سے مائیکرو فنانس قرضے کے حصول کی جانچ کے لئے اس ضمن میں مدد کے طور پر ایک مالیاتی نظام کے نتیجہ خیزی کا اندازہ لگانے میں ابھی تک طلب کی کوئی رائے دستیاب نہیں ہے جس کی بناء پر اس ضمن میں امداد کے اقدام کے طور پر سرمایہ کاری کے انتظام کی معقولیت کا اندازہ ہو سکے ۔
متبادل توانئی کے شعبے میں دستیاب مواقع سے واقف ، اور خاص طور پر اس مقصد پر توجہ موکوز کرنے کے لئے دی فرسٹ مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ (FMFB-Pakistan ) اور نظام انرجی ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ نے ایک اقرارنامہ اکتوبر 2013 میں دستخط کیا جس سے مارکیٹ کی تحقیق ہو سکے اور جغرافیائی مقامات اور علاقہ میں ترقی کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع کی شناخت ہو سکے جس سے قابل تجدید تونائی تک رسائی ممکن ہو سکے ۔ جس کی بنیاد اس تحقیق کے نتئاج پر ہو ، اس ترقی اور جانچنے کے منصوبے کے لئے تین علاقوں کی نشاندہی کی گئی ۔

1- گھریلو شمسی سرمایہ کاری کا نظام
2-شمسی توانائی سے ٹیوب ویل کا اجتماعی سرمایہ کاری پروگرام
3-مقامی افراد کے گھریلو بجلی کی فراہمی کیلئے سرمایہ کاری کا نظام

بنیادی تحقیق سندہ اور پنجاب میں شروع کی گئی جس سے گھریلو اور چھوٹے روشنی کے منصوبوں کے حل کی خاص طور پر بغیر گرڈ کے مقامات پر شدید طلب سامنے آئی ۔ یہ علاقے کم لاگت کی روشنی کی ایک مستحکم مارکیٹ ہے ۔ تاہم محروم طبقے کو متوجہ کرنے کیلئے مارکیٹ میں دستیاب موجودہ سستی پراڈکٹس کے جائزہ سے ان کی کم معیار یا نہ ہونے کے برابر معیار کی بناء پر قیمتوں میں بہت زیادہ فرق ہے ،اس طرح زیادہ قیمتوں پر صارف کو متبادل ذرائع سے روشنی فراہم کی جا سکتی ہے۔
FMFB-Pakistan گرڈ کے بغیر مقامات پر رہنے والے اور خاص طور پر غریب آبادی کو مستفید کرنا چاہتاہے ، اس طرح انہیں کم لاگت سے قابل تجدید توانائی کے حل کے مواقع فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ جس میں نظام انرجی کی طرف سے ڈھانچے کی فراہمی کی امداد سے نظام توانئی فراہم کیا جا سکے اور اس امداد سے نظام کی فروخت کے بعد صارف کی طلب پوری ہو سکے گی ۔

شمسی ٹیوب ویلوں کی اجتماعی سرمایہ کاری

اگرچہ بنیادی تحقیق کا کام شمسی توانائی کے لئے سرمایہ کاری کے حل دریافت کرنے کے مقصد سے کی گئی تھی جو ممکنہ صارفین کے معیار زندگی پر اثر انداز ہو لیکن معلوم کرنے پر لوگوں کی طرف سے ایک اور مناسب طلب سامنے آئی جس سے موجودہ طورپر روائتی ایندھن سے چلنے والے ٹیوب ویل شمسی توانائی استعمال کر رہے ہیں ۔ اس کا مطلب ہے کہ FMFB-Pakistan ، ایک طرف تو بہتر سماجی اثرات مرتب کر رہی ہے اور دوسری طرف اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسانوں کی معاونت کر کے معاشی بہتری کے اثرات بھی مرتب کر رہی ہے ۔ تاہم زیادہ قیمتوں کا چیلنج جو ایک ٹیوب ویل کو ڈیزل سے شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر خرچ آتا ہے،اور انضباطی پابندیاں ہیں جو اس سہولت کو پہنچ سے دور کرتی ہیں ۔

مقامی افراد کیلئے بجلی پر سرمایہ کاری

مقامی افراد کو بجلی کی فراہمی اور سرمایہ کاری کا ایک اور موقع بھی تحقیق کے دوران سامنے آیا ۔ جیسا کہ شمسی گھریلو نظام ایک واحد گھر کو سستی اور قابل جدت شمسی توانائی کا حل فراہم کرتا ہے ، جب کہ مقامی افراد کو بجلی کی فراہمی سے سے پوری برادری کو ایک یونٹ پر منتقل کیا جاتا ہے ۔ اس ماڈل کے ذریعے ایک ہی طاقت کے منبع سے زیادہ چھوٹے یونٹوں کو بجلی کی فراہمی ایک سے زیادہ چھوٹے یونٹوں کو بجلی کی فراہمی سے پوری کمیونٹی کو بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکتی ہے ۔
اس کے دو اہم فوائد ہیں :
1 ۔ ٹیکنالوجی کو منظم ؍ مرمت کرنے کے نقطہ نظر سے یہ آسان ہے کہ صرف ایک اکیلے یونٹ کی دیکھ بھال کی جائے( اس کے سائز سے ماورا)بجائے اس کے کہ بے شمار؍چھوٹی تنصیبات کے ، اور
2 ۔ اس عمل کے ذریعے لوگوں میں مساوات سے توانائی کی تقسیم اور ٹیکنالوجی کی بحالی برقرار رکھنے کے لئے بااختیار بنانے سے وہ اپنی توانائی کے ذرائع کے خود مالک ہو جائیں گے ۔
ساتھ ہی مقامی لوگوں کو شمسی ٹیوب ویل کے لئے بجلی کی فراہمی کی لاگت بہت زیادہ ہے ،لہذا اسے فراہم کرنا FMFB-Pakistan کے لئے ناممکن ہے ۔
شمسی ٹیوب ویل اور کمیونٹی کو بجلی کی فراہمی کی ٹیکنالوجی کی گراں قیمت کا حساب لگاتے ہوئے FMFB-Pakistan نے شمسی گھر اور لائٹنگ کے حل تک رسائی کی مدد کرنے کی ایک مالیاتی منصوبہ تیار کیا ہے۔ منصوبہ کے منتخب کردہ مقامات پر اگست 2014 میں جانچ کے نمونہ کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔
تاہم، قابل تجدید توانائی کی پراڈکٹس کے مینو میں توسیع کرنے کے مزید مواقع کی تلاش میں FMFB-Pakistan نے حال ہی میں فنانشل انوویشن چیلنج فنڈ میں حصہ لیا ہے۔ سرمایہ کاری کے جدید تصورات کا مقصد ایک گرانٹ زرعی شعبے کی امداد کے لئے فراہم کرنا (گرانٹ یو کے ایڈ کی ملکیت ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے منظم کی جا رہی ہے )۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے 16 دیگر کمرشل اور مائیکرو فائنانس بینکوں کے مالیاتی اداروں میں سے ایک کے طور پر صرف FMFB-Pakistan مالیاتی پراڈکٹس کو ٹیسٹ کرنے کی گرانٹ کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دے گی ۔
اجتماعی فنانسنگ ماڈل کے تحت شمسی ٹیوب ویل کی تنصیب کیلئے ،یعنی اجتماعی اور عام فوائد برقرار رکھنے کیلئے شمسی ٹیوب ویل کا استعمال کرنے کوتیار کسانوں کے ایک گروپ کو مشترکہ اثاثہ کے لئے قرضے کی فراہمی ۔ مزید برآں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی FMFB-Pakistan کو ایک سے زیادہ صارفین س کے درمیان قرضے کی تقسیم بڑھانے کی اجازت دی ہے تا کہ ٹیکنالوجی کی لاگت کو منظم کیا جا سکے ، حتی کہ اس سے زیادہ صارفین کے درمیان توانائی تقسیم کی جا ئے ۔
اجتماعی سرمایہ کاری کے تجرباتی نتائج مثبت ہوئے توFMFB-Pakistan برادری کو بجلی کے نظام کی سرمایہ کاری کی جانچ کیلئے ایک ہی ماڈل کی نقل تیار کرے گا۔ اس سے FMFB-Pakistan نئی مارکیٹ کے طبقات اور جغرافیائی مقامات کو ایک مقامی آبادی کو مستفید کرنے کے گہرے مقصد کے حصول کے قابل ہو سکے گا ۔ اور اس سے صارفین کے معیار زندگی پر طویل عرصہ کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔