رینیو ایبل انرجی پراڈکٹ

توانائی کے شعبے میں دستیاب رینیو ایبل مواقع کو مدِنظر رکھتے ھوۓ FMFB-Pakistan مخصوص مالیاتی پراڈکٹس کو فروغ دینے میں کوشاں ھے۔
اسی سلسلے میںFMFB-Pakistan نے نظام انرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ(این ای ) کے ساتھ اکتوبر 2013 میں رینیو ایبل انرجی کے شعبے میں شراکت داری اور شمسی توانائی سے چلنے والے مختلف گھریلو آلات جن میں سولر لالٹین، شمسی لائٹس، موبائل فون چارجر، ایف ایم ریڈیو،یو پی ایس اور ڈی سی کو چھوٹے قرضہ جات کے ذریعے لوگوں میں متعارف کرایا ۔ یہ پروڈکٹس خاص طور پر کم آمدنی والے گھرانوں ، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے افراد اور آف گرڈ مقامات پر رہنے والے صارفین کے لئے ہیں ۔
شمسی ٹیوب ویلز کے حصول کے لئے مالی امداد کی جا رہی ہے تا کہ ان کے استعمال سے کاشت کاروں کو ماحول دوست،بہتر اور پائیدار توانائی کا حل فراہم کیا جائے ۔صارفین کی ضروریات اور دلچسپی کو ملحوظِ خاطر رکھتے ھوۓ FMFB-Pakistan نے شمسی ٹیوب ویل خریدنے اور نصب کرنے کے لیے قرض دینا شروع کیا ھے۔