فرسٹ سولر پاور

رینیو ایبل انرجی فائنانس 150,000 روپے تک

قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے ، ایف ایم ایف بی نے مالی معانت کی سہولیات  پیش کی ہیں  جن کا مقصد    کم  لاگت ،قابلِ تجدید اور متبادل ذرائع توانائی تک  رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  مقامی مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ان ذرائع کی سماجی اور معاشی معاونت کرنا ہے۔ یہ اقدام ادارے کے سماجی مقاصد سے ہم آہنگ ہیں  اور توقع ہے کہ  یہ اقدام کم آمدن والے طبقہ جات کی سماجی حالت پر مثبت  طریقے سے اثر  انداز ہوں گے ۔ ایف ایم ایف بی  نہ صرف ان علاقوں کے صارفین کی تلاش میں ہے جو بجلی  کی تقسیم کے ملک  گیر نظام کا حصہ نہیں ہیں، بلکہ ان علاقوں کے صارفین کیلئے بھی موجود ہے جو بجلی کی  فراہمی میں بے قاعدگی کا شکار ہیں۔ اس حوالے سے  ٹیکنالوجی  شراکت داروں کی مہیاء کردہ  متعدد اقسام کی مصنوعات  دستیاب ہیں۔  ان مصنوعات میں کم لاگت والے شمسی توانائی نظام سے لیکر زیادہ سے زیادہ 150،000 روپے مالیت تک کے  گھریلو شمسی توانائی نظام دستیاب ہیں۔

شرائط برائے اہلیت:
  • ایف ایم ایف بی کے مائیکرو پینشنر قرضہ جات،   LOSEL اور فرسٹ روشن مستقبل سرمایہ کی شرائط کے تحت اہلیت ہوگی۔
قابلِ تجدید ذرائع کی اقسام: دو اقسام دستیاب ہیں :

  • پہلی قسم:  قابلِ تجدید توانائی کی یہ قسم ایف ایم ایف بی کے کتابچے کے ذریعے دستیاب ہے۔  قابل تجدید توانائی کے متعدد ذرائع ،منظورہ شدہ فروخت کنندگان کے ذریعے ، مخصوص بینک شاخوں پر دستیاب ہیں۔
  • دوسری قسم:   اس قسم میں قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع مقامی ڈیلروں کے ذریعے دستیاب ہیں، جو کہ ایف ایم ایف بی کے کتابچے میں ظاہر نہیں ہیں۔ ان ذرائع کو بینک کے نیٹ ورک  کی حدود میں عام    مارکیٹ سےخریدا جا سکتا  ہے۔
قرض کی قسام:
  • مختصر اور وسط مدتی قرضہ جات
قرض کا مقصد:
  • قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کی مالی
قرض فراہمی کی بنیاد:
  • اجتماعی بنیاد پر گروپ قرضہ جات
  • انفرادی بنیاد پر
قرض کی رقم:
  • کم از کم : 20،000 روپے
  • زیادہ سے زیادہ: 150،000 روپے
قرض کی مدت:
  • 36 ماہ تک
قرض کی واپسی:
  • برابر اقساط میں
اضافی فوائد:
  • مستقبل میں پینشن کی ادائیگی
  • مستقبل میں تنخواہ کی ادائیگی
  • گروپ کی ضمانت
  • انفرادی ضمانت
  • تیسرے صارف کی ذاتی ضمانت
  • قریب النقد اثاثہ جات  ( قومی بچت سرٹیفکیٹ، ایف ایم ایف بی اکاؤنٹ وغیرہ)
دیگر فوائد:
  • قرض کی فراہمی ،لائف انشورنس  سے وابستہ

ایف ایم ایف بی ٹیکنالوجی شراکت دار:

 

کتابچہ ڈاؤن لوڈ کریں