روشن زرپلس

فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک کو فخر ہے اپنی ان خدمات پر جو کاروباری مالکان اور ایگریکلچر/لائیو سٹاک فارمر کے ساتھ مل کر ان کے کاروبار کو بڑھانے اور ترقیوں کی نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ روشن زر+ کے تحت صارفین کاروباری سرمایہ اور اثاثوں کیلئے دس لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ بینکنگ کی بنیادی خدمات سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں جن تک ہمارے وسیع برانچ نیٹ ورک اور 24/7 موجود ڈیجیٹل بینکنگ چینلز کے ذریعے رسائی ممکن ہے۔ فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک کاروباری افراد کوایسی صلا حیتوں سے آراستہ کر رہا ہے جن کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں تلاش کر سکتے ہیں۔

عمومی اہلیت
  • بینک کی مقررہ حدود کا رہائشی ہو
  • عمر: 18 – 64 سال
  • کاروبار کم از کم 2 سال سے جاری ہو
  • رہائشی یا کاروباری جگہ میں سے کسی ایک کی ذاتی ملکیت ہو نا ضروری ہے
  • کم از کم تین سالہ کاروباری تجربہ
قرض کا مقصد
  • کمرشل گاڑیوں (بشمول ٹریکٹرز) کی خریداری
  • کاروباری مستقل اثاثہ جات کی خریداری
  • فصل کی کاشتکاری کے اخراجات اور/ یا فارم کی مشینری کی خریداری
  • لائیو سٹاک / پولٹری / فش فارمنگ کی خریداری
  • مشینری ، فرنیچر وغیرہ کی خریداری
  • کاروباری حدود میں تعمیری بہتری
قرض کی مالیت
  • کم از کم 500,001 روپے
  • زیادہ سے زیادہ1,000,000 روپے
رہن و ضمانت
  • ذاتی ضمانت(اپنی اور تھرڈ پارٹی کی ضمانت)
  • جائیداد کے کاغذات
  • گاڑی بطور گروی
  • FMFB بینک ڈپازٹ/نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس
قرض کی مدت
  • 60 ماہ تک(5سال)
قرض کی واپس ادائیگی
  • اقساط
  • یکمشت ادائیگی
سروس چارجز اور پروسیسنگ فیس
  • نافذ شدہ شیڈول آف چارجز کے مطابق
درکار دستاویزات
  • مستند کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
  • ضمانت/گروی کی دستاویزات
  • مکمل درخواست فارم
  • دیگر مطلوبہ کاغذات
انشورنس
  • لائف انشورنس پالیسی کے تحت قرض خواہ کا بیمہ کیا جائے گا
  • گاڑی گروی رکھوانے کی صورت میں گاڑی کا بیمہ ضروری ہے
اکاؤنٹ سروسز روشن زر+ کے صارفین کا ‘فرسٹ کرنٹ پلس اکاؤنٹ’ کھلوایا جائے گا جس کی نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں

  • مفت اے ٹی ایم گولڈ کارڈ
  • مفت بینک سٹیٹمنٹ
  • مفت آن لائن رقم کی منتقلی کے چارجز(مختلف بینکوں کے مابین)
  • موبائل بینکنگ
  • مفت اکاؤنٹ کی سرگرمیوں سے متعلق ایس ایم ایس
  • مفت پے آرڈر

مزيد شرائط و ضوابط بھی لاگو ہوں گے قابلِ ڈاؤن لوڈ اشتہار