مائیکروپینشنر کیلئے قرضہ

 یہ وقت ہے اپنے خوابوں کو پہچاننے کا

مائیکرو پنشنر قرضہ ذاتی قرضہ کی فراہمی کی ایک قسم ہے ، جو کہ سرکاری اداروں اور نیم سرکاری ادروں کے پنشنروں کے لئے مختلف مقاصد کے لئے دستیاب ہے ۔یہ نئے کاروبار کی شروعات ، طبی علاج ،مہنگے لیبارٹری کے ٹیسٹوں کے لئے ،یا موٹرسائیکل کی خریداری کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مائیکروپینشنر قرضہ مستقبل کی پنشن کو ضمانت بنا کر فورا اور آسان شرائط پر دیا جاتا ہے۔

اہلیت کا معیار
  • ریٹائرڈ ملازمین؍یا ان کے شریک حیات جو ان ملازمین کی پنشن سرکاری یا یا نیم سرکاری اداروں اور فوج سے وصول کرتے ہوں ۔
  • سالانہ آمدنی (کاروباری اخراجات ) منہا کر کے500,000 پانچ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد نہ ہوں
  • مستند شناختی کارڈ
  • عمر18 تا 72 سال کے درمیان
  • پنشن کا ثبوت: پنشن بک یا پنشن آرڈر / ریٹائرمنٹ لیٹر / سروس لیٹر / آن لائن کی توثیق وغیرہ اور بینک سٹیٹمنٹ.
قرضے کی قسم
  • مختصر اور وسط مدت کی سرمایہ کاری
قرضے کا مقصد
  • کسی معاشی سرگرمی ؍ انٹرپرائز کے انتظامی امور کے لئے
  •  ہاؤسنگ کو بہتر بنانےکیلئے
  • تعلیم
قرض کے حصول کاطریقہ کار
  • شخصی بنیادوں پر
قرضے کی رقم
  • کم از کم : 25,000 روپے
  • زیادہ سے زیادہ : 150,000 روپے
مدت
  • 36 ماہ تک
قرضے کی واپسی
  • برابر اقساط
اضافی ضمانت
  • مستقبل میں پنشن کی ادائیگی
دیگر فوائد
  • قرض سے منسلک لائف انشورنس

مزيد شرائط و ضوابط بھی لاگو ہوں گے
قابلِ ڈاؤن لوڈ اشتہار