فرسٹ ہوم لون
1،000،000 روپئے تک کی قرضہ جاتی پیشکش برائے ذاتی مکان:
ایک انفرادی نوعیت کی قرضہ جاتی پیشکش ہے جس کو مکان کی مرمت و توصیع کے عوامل بشمول بنیادی ڈھانچے میں رد و بدل، اضافی کمرہ کی تعمیر، رنگ و روغن، نکاسی آب نظام کی تنصیبِ نو، بجلی کے آلات ، یو پی ایس یا شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب وغیرہ کیلئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔
شرائط |
- سالانہ آمدن (بشمول کاروباری اخراجات ) 600،000 پاکستانی روپے سے زائد نہ ہو(یا وقتاََ فوقتاََ سٹیٹ بینک کی ہدایات کے مطابق)
- کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ
- عمر کی حد: 18 سے 64 سال
- تنخواہ دار افراد: سرکاری /نیم سرکاری/نجی اداروں میں کام کرنے والے مستقل ملازمین
- کاروباری افراد: کم از کام تین سال کا کاروباری تجربہ
- پنشنرز حضرات بھی اس قرضے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
|
قرضہ کی نوعیت |
- درمیانی اور طویل مدت کا قرض
|
قرض کا مقصد |
- ہاؤسنگ قرضے تزئین و مرمت ، تعمیری کام میں بہتری ، گھر کی توسیع اور نئے گھر کی تعمیر کے لیے دیے جا سکتے ہیں
- غیر تعمیراتی کام (Non-Structural) سے مراد گھروں کی معمولی بہتری لانا ہے جیسا کہ مرمت، پینٹنگ ، فلور کارپٹنگ اور پلمبنگ وغیرہ
- کرایہ کی پراپرٹی ہونے کی صورت میں درخواست گزار صرف منقولہ اثاثہ جات کے لیے قرضہ حاصل کر سکتا ہے مثلاً فرنیچر و فکسچر وغیرہ
- تعمیری ڈھانچے میں بہتری (Structural Improvement) سے مراد موجودہ گھر میں اضافی تبدیلی کرناہے یعنی گھر کے ڈھانچہ میں اہم بڑی تبدیلی جیسا کہ کمرے یا باتھ وغیرہ کا اضافہ
|
قرض لینے کا طریقہ کار |
|
قرض کی مالیت |
- Non Structural کم از کم : -/150،001 روپے سے -/300,000 روپے تک
- Structural or New Construction کم از کم : -/300,001 روپے سے -/1,000,000 روپے
|
قرض کی مدت |
- تزئین و مرمت کے کام پر 3 سال تک
- تعمیری کام پر 15 سال تک
|
قرض کی واپس ادائیگی |
- مساوی ماہانہ اقساط
- صرف مساوی سہ ماہی اقساط صرف مخصوص علاقوں کے لیے
|
ضمانت |
- ذاتی یا تھرڈ پارٹی گارنٹی
- سیلری اکاوئنٹ بطوررہن
- پینشن اکاوئنٹ بطوررہن
- جائیداد پراپرٹی بطوررہن
- قومی بچت سرٹیفیکیٹ یا ڈپازٹ اکاؤنٹ گروی رکھوا کے، ایف ایم ایف بی یا ٹی ڈی آر اکاوئنٹ بطور رہن
|
دیگر فوائد |
|
دیگر ضروری معلومات |
- بنک کو پرائسنگ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے 3 سال بعد قرضے کی ری پرائسنگ کا حق حاصل ہے
|
شیڈول آف چارجز |
- ایف ایم ایف بی موجودہ شیڈول آف چارجز کے مطابق بینک چارجز اور گورنمنٹ ٹیسکز کی کٹوتی کرے گا جو بینک کی ویبسایئٹ اور برانچجز میں موجود ہیں
|
شرائط وضوابط لاگو ہوں گی۔ قابلِ ڈاؤن لوڈ اشتہار