فرسٹ کسان سرمایہ

زرعی سرمایہ کاری مبلغ 150,000 پاکستانی روپے تک

فرسٹ کسان سرمایہ چھوٹے زمينداروں کو مختصر مدت کی مالی سہولیات فراہم کرتا ہے جو ذاتی زمين، لیز (Mokada) یا شراکت (Harpo) کی بنیاد پر کاشتکاری اور باغبانی کرتے ہيں- اس قرضے کی فراہمی اور ادائيگی کے اوقات کسان کی سہولت کے مطابق طے کيے گئے ہيں- قرضہ فصل لگاتے وقت، بيج، مشینری یا ضروری سامان لينے کےليے دیا جاتا ہے- قرضہ کی ادائيگی کا وقت فصل فروخت ہونے کے بعد آتا ہے-قرضہ زرعی آلات اور چھوٹی زراعت کی مشینری کی خریداری کے لئے بھی دستیاب ہے-

اہلیت کا معیار
  • سالانہ آمدنی (کل کاروباری اخراجات کا)مبلغ 500,000پانچ لاکھ سے زائد نہ ہو
  • مستند شناختی کارڈ
  • عمر18 تا 64 سال کے درمیان
  • انفرادی اور اجتماعی قرضوں کے لئے کم از کم ایک سال کا کاشتکاری کا تجربہ (صارفین جو پہلے قرضہ لے چکے ہیں)، اور انفرادی قرضوں کے لئے دو سال (صارفین جو پہلے قرضہ  نہیں لے چکے )
قرضہ کی قسم
  • مختصر اور وسط مدت کے قرضے
قرضے کا مقصد
  • زرعی اشیاء کی خریداری مثلاً بیج ، کھاد ، کیڑے مار ادویات وغیرہ
  • دیگر کاشتکاری کے اخراجات کی ادائیگی مثلاً ٹیوب ویل کے اخراجات ، ٹریکٹر کا کرایہ ، کٹائی کے اخراجات ، تھریشر مشین کا کرایہ، کٹائی ؍ بوائی کی مزدوری کی لاگت ،وغیرہ
  • زرعی کام کی مشینری اور چھوٹی مشینری کی خریداری
قرض کے حصول کاطریقہ کار
  • گروپ یا انفرادی قرضہ جات
قرضے کی رقم
  • کم از کم : 25,000 روپے
  • زیادہ سے زیادہ : 150,000 روپے
مدت
  • 18 ماہ تک
قرضے کی واپسی
  • برابر ماہانہ اقساط
  • یکمشت ادائيگی
اضافی ضمانت
  • گروپ کی ضمانت
  • ذاتی ضمانت
  • تیسری پارٹی کی ضمانت
  • زر ضمانت (قرضہ کی رقم کے برابر) – بعوض نقدی کھاتہ جات، قومی بچت سرٹیفکیٹ
دیگر فوائد
  • قرضہ سے وابسطہ لائف انشورنس
  • فصل کی انشورنس
  • چھوٹے کاشتکاروں کیلئے 100،000 تک کے قرضے کیلئے اسٹیٹ بینک کی گارنٹی

مزيد شرائط و ضوابط بھی لاگو ہوں گے

قابلِ ڈاؤن لوڈ اشتہار