قرضے

 

قرضے

دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، اپنے صارفین اور مالی طو رپر غیر مستحکم لوگوں کی مالی ضروریات کوپورا کرنے کےلۓ چھوٹی اور درمیانی مدت کے قرضے فراہم کرتا ہے-
FMFB-Pakistan ایسے قرضہ جات دینے پر یقین رکھتا ہے جو صارفین کی کارروباری صلاحیتوں کی تعمیر کرتاہے اور رسمی فنانسنگ کے لئے ان کی طلب میں اضافہ، پائیدار ترقی اور روزگار کے مواقع یقینی بناتا ہے۔ بنیادی تحقیق کی بنیاد پر ڈیزائن کردہ ان پراڈکٹس کا مقصد کاروباری حضرات اور چھوٹے کاروباری اداروں میں آمدنی پیدا کرنے کی سرگرمیوں کا فروغ ہے جس سے مائیکروفنانس کے صارفین کی مالی حالت میں بہتری آئے ۔

ٹارگٹ مارکیٹ

قرضے کی یہ سہولت اپنا کاروبار کرنے والے مرد اور خواتین مائیکرو کریڈٹ مصنوعات سے چھوٹے قرضوں کے ذریعے سیلف ایمپلائڈ مرد اور خواتین ،کم آمدنی والے سرکاری ملازمین / نجی اداروں کے ملازمین اور پنشن پانے والےافراد کو دی جاتی ہے ۔

قرضوں کا طریقہ کار

1.   اجتماعی قرضہ
2.  انفرادی قرضہ

قرض کے مقاصد

1. زراعت ۔ کھیتی باڑی، فصلوں کی کاشت، بنیادی طور پر کپاس، چاول، گندم، گنا اور سبزیاں، وغیرہ
2.مویشی ۔ چھوٹے ؍بڑے جانوروں کی خریداری (پالنے اور افزائش رکھنے کیلئے ) اور دودھ دینے والے جانورخریدنے کیلئے، جانوروں کے شیڈ تعمیر کرنے ، پانی کے ٹب وغیرہ کے لئے ۔
3. کاروباری ادارہ : سامان اور اثاثے وغیرہ خریدنے کیلئے
4. عام مقاصد۔ بچوں کی تعلیم، صحت، گھریلو اخراجات اور عام فلاحی کاموں کے لئے ۔