انشورنس

 

انشورنس

مالی طور پر غیر مستحکم افراد اور گھرانوں کے لئے بیماری ، پیاروں کی موت ، یا چوری جیسی تکالیف اور اس سے ہونے والے جانی و مالی نقصان اور اخراجات سے نمٹنا ایک کمر توڑ مرحلہ ہے جو کہ ان کی مالی ساکھ کو اور کمزور کر دیتا ہے۔ مائیکرو انشورنس پراڈکٹس کم آمدنی والے افراد کو ناگہانی بیماری اور حادثات کے دوران مالی تحفظ دیتے ہیں ۔ مائیکرو انشورنس کی کامیابی کیلئے ایسے پراڈکٹس متعارف کرانے کی ضرورت ہے جو کم آمدنی والے طبقات کی ضروریت کو پورا کر سکے۔اپنے صارفین سے سیکھتے ہوئے FMFB-Pakistan نے مائیکرو انشورنس پراڈکٹس ڈیزائن کرنے کے لئے مختلف انشورنس کمپنیوں کے ساتھ کام کیا ہے ۔ مناسب ڈیزائن کے حصول کے لئے مائیکرو انشورنس کی رسمی اور غیر رسمی طلب اور رسد دونوں کی فراہمی کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔