تعلیم سے متعلقہ بینکنگ

 

تعلیم سے متعلقہ بینکنگ

education-logo--04بچوں اورنوجوانوں کو بہتر تعلیم ہنراوراقدارکےذریعےمعاشرےکےکارآمدافرادبناناFMFB-Pکی ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا مقصد بنیادی سطح سے اعلی تعلیم (روایتی/فنی) کے فروغ کے لیے طلباءاورتعلیمی اداروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

کسی بھی ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں تعلیم بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔یہ انسانی ترقی کے لیے سرمایہ کاری میں اپنا کردار اور قوم کے مستقبل کے لیے بنیاد کا تعین کرتی ہے ۔پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں شراکت کی اہمیت سے بخوبی واقف ہوتے ہوئے FMFB-P کی کوشش ہے کے وہ تعلیم کےشعبے میں بینکنگ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئےایک مکمل مالیاتی طور پر معاون نظام بنا سکے۔ تعلیم کے لیے بینکنگ کے تحت جو دو پہلے اقدامات کیےگئے ہیں ان میں نجی ادارے سے متعلقہ سرمایہ کاری اور طالب علم سے متعلقہ سرمایہ کاری شامل ہیں۔

نجی ادارے سے متعلقہ سرمایہ کاری

یہ سہولت معیاری تعلیم کےلیے تعلیمی اداروں کو انکے مختلف شعباجات میں لین دین وتعلیمی قابلیت و اہلیت سے متعلقہ ترقی اور طلباء اور والدین کو مالیاتی طور پر با اختیار بنانے میں مدد کرتی ہے۔ خدمات سے متعلقہ پیکج پیشِ خدمت ہے:

  • • تعلیمی اداروں کیلیئے اپنے دفتری اسٹاف کی پیدواری صلاحیت بڑھانے، اسکول کی عمارت سے متعلق اور تعلیمی و نصابی سرگرمیوں کی ترقی اور فروغ کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالیت تک کے قرضاجات۔
  • • اسکول فیس کی رقومات ۔ ادارے فیس چالان جاری کرینگے جو FMFB-P کی برانچ کے کاؤنٹر پر جمع کیے جا سکتےہیں اور اس کے بدلے میں بغیر کسی رکاوٹ کے فیس کی رقوم کو منظم کرنے کی سہولت حاصل کر یں۔
  • • عملے کی تنخواہ کی ادائیگی ۔ تعلیمی ادارے کے تمام ملازمین کی تنخواہیں خود بخود FMFB-P برانچ میں ان کے انفرادی اکاؤنٹس میں منظم ہو پائیں گی۔
  • • عملے کےلیے قرضے کی سہولت ۔ تعلیمی ادارے کے ملازمین مختصر یا درمیانی مدت کے لیے قرضے کی سہولیات FMFB-P سے لینے کے اہل ہونگے۔
  • • طلباء کے والدین کے لیے انفرادی طور پر مالیاتی معاونت کےلیےقرضاجات ۔ کم قیمت اور آسان قسطوں پر مختصر مدت کے لیے قرضے کی سہولت طلباء کے والدین حاصل کر سکتے ہیں۔
  • • عملے اور طلبا کے والدین کیلیئے ہیلتھ انشورنس ۔ عملے اور طلبا کے والدین کیلیئے بغیر کسی رقم کی ادائیگی کے ہسپتال کے اخراجات کے لیے دو قسموں کی ہیلتھ انشورنس کی سہولت موجود ہے۔
  • طلباء کےلیے بچوں کا بچت اکاؤنٹ ۔ طلباء کیلیئے اچھےمنافع کے ساتھ کم عمری سے ہی بچت کی عادت کو فروغ دینے کے لیے بچت اکاؤنٹ۔
  • عملے اور والدین کیلیئے بینک اشورینس کی سہولت ۔ درمیانے اور طویل المدتی گھریلو مالیاتی منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کےمنصوبےمثال کے طور پر بچوں کی اعلٰی تعلیم اور شادی کے ساتھ ساتھ بڑی عمر میں کمانے والے کے تحفظ کیلیئے۔

مصنوعات سے متعلقہ صفحے پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں

طالبعلم کے لیے قرضے کی سہولت

طالبعلم کی مالیاتی سہولت کیلیئے قرضہ (انڈرگریجویٹ اور ماسٹرز کی ڈگری) اور تکنیکی تعلیم کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے ایک خاص سہولت ہے۔مالیاتی سہولت ہر سمسٹر اور تعلیمی سال کے حساب سے ٹیوشن اور دیگر تعلیمی ادارہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دستیاب ہیں۔مختصر مدت کیلیئے لیےجانے والے قرضاجات طالبعلم کے والدین کی طرف سے باآسانی چُکائےجاسکتے ہیں۔یا درمیانی مدت سے طویل المدتی قرضاجات طالبعلم اور والدین دونوں کی طرف سے ادا کیے جا سکتے ہیں۔  مصنوعات سے متعلقہ صفحے پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں