فرسٹ ایس ایم ایس بینکنگ

فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک آپ کیلئے لا رہا ہے ایس ایم ایس سہولت جس کے زریعے آپ 24 گھنٹے رقم منتقلی  سے باخبر رہ سکتے ہیں۔ ایس ایم ایس بینکاری   اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے کا ایک  مؤثر، بہتر اور تیز  ذریعہ ہے،  جو آپ کی زندگی آسان بناتا ہے۔ اب آپ کو بار بار اپنی روز مرہ رقم منتقلی کی معلومات حاصل کرنے کیلئے  بینک آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

شرائط برائے اہلیت:

  • ایک فعال FMFB  اکاؤنٹ
  • مقامی موبائل فون نمبر

خدمات

  • اکاؤنٹ میں موجود رقم کی معلومات
  • مختصر تفصیل کا حصول

اہم خصوصیات

  • ایک سے زائد اکاؤنٹ کی تفصیلات: آپ بزریعہ ایس ایم ایس اپنے تمام FMFB اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں
  • محفوظ: ایس ایم ایس پیغام آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ہی بھیجا جائے جو آپ نے سروس کی درخواست دیتے وقت فراہم کیا ہوگا۔
  • آپ کو صرف 6969  (FMFB  کا مختصر کوڈ)کے نمبر سے ہی ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

سہو لت کو استعمال کرنے کیلئے

اس سہولت کو استعمال کرنے کیلئے اپنے رجسٹرڈ فون سے مخصوص مختصر کوڈ ملائیے اور اسے 6969 پر درجِ ذیل طریقے کے مطابق بھیج دیجئے:

ایس ایم ایس بھیجنے کا نمبر کوڈ انتخاب
6969 BAL <سپیس> اکاؤنٹ نمبر اکاؤنٹ میں موجود رقم کی معلومات
6969 BAL <سپیس> اکاؤنٹ نمبر اکاؤنٹ کی مختصر تفصیل