برانچ لیس بینکنگ کی سروسز
دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک اپنے معززصارفین کوفرسٹ پے کے نام سے برانچ لیس بینکنگ سروس مہیا کر رہا ہے۔ اس پروڈکٹ کے ذریعے بینک فنانشل انکلوژن میں اپنا کردار ادا کرے گا جس سے اکاونٹ کھلوانےاور استعمال کرنے میں آنے والی روایتی مشکلات کو دور کیا جا سکے گا۔ فرسٹ پے سے صارفین گھر بیٹھے ہی اپنا اکاونٹ کھول سکتے ہیں تاہم یہ سہولت برانچ میں بھی موجود ہے۔
پے والٹ کی اقسام اور حدِ استعمال:
کوئی بھی پاکستانی جس کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہو فرسٹ پے اکاونٹ کھول سکتا ہے۔ تاہم ایسے پاکستانی شہری جو دوسرے ممالک کے Tax Resident (ٹیکس رہائشی) ہیں ، فرسٹ پے والٹ کے لئے اہل نہیں ہیں۔
والٹ لیول | تفصیل | (ٹرانزکشن کی حد (ادائیگی / وصولی)PKR |
لیول 0 | بنیادی برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ، جس میں بہت ہی محدود KYC معلومات لی جاتی ہیں۔اس اکاونٹ کی حد استعمال بھی کم ہے۔ | یومیہ : 25,000 روپے ماہانہ : 50,000 روپےسالانہ : 2 لاکھ روپےبیلنس کی انتہائی حد : 200,000 روپے |
لیول 1 | انٹری لیول اکاونٹ ہے جس میں ٹرانزکشن کی حد کی مطابقت سے مناسب KYC معلومات لی جاتی ہیں۔ | یومیہ : 50,000 روپے ماہانہ : 200,000 روپے سالانہ : 2,400,000 روپے بیلنس کی انتہائی حد : 400,000 روپے |
فرسٹ پےچینلز:
ایف ایم ایف بی اپنے صارفین کو فرسٹ پے کے استعمال کے لئے درج ذیل چینلز فراہم کررہا ہے۔
1. فرسٹ پے موبائل ایپلیکیشن
2. فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ
3. AMA (آسان موبائل اکاونٹ)
چینلزکی تفصیل کے لئے متعلقہ سیکشن پڑھیے۔ *
1. فرسٹ پے موبائل ایپلیکیشن:
فرسٹ پے موبائل ایپلیکیشن سمارٹ فونز کے لئے بنائی گئی ایپلیکیشن ہے جو انٹرنیٹ ڈیٹا کی موجودگی میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ اس ایپلیکیشن سے صارفین گھر بیٹھے ہی اپنا اکاونٹ کھول سکتے ہیں اور سہولت سے کبھی بھی کہیں بھی بینکاری ٹرانزکشنز کر سکتے ہیں۔ یہ ایپلیکیشن Android اور iOS کے لئے دستیاب ہے۔
ڈاون لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
خدمات:
اس ایپلیکیشن سے صارفین مالیاتی اورغیر مالیاتی سروسز استعمال کر سکتے ہیں جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
مالیاتی خدمات
- فنڈ ٹرانسفر / رقم کی منتقلی : فنڈ ٹرانسفر کے ذریعے ایف ایم ایف بی کے اکاونٹ / والٹ اور دوسرے بینکوں کے اکاونٹ / والٹ میں رقوم کی منتقلی
- لنک اکاونٹ : ایف ایم ایف بی کے روایتی اکاونٹ کو فرسٹ پے کے ساتھ لنک کر کے بیلنس لوڈ کرنا۔
- موبائل ٹاپ اپ : (موبی لنک / ٹیلی نار / زونگ، وارِد ، اور یو فون نمبروں پر بیلنس لوڈ کرنا۔)
- بِلوں کی ادائیگی : بجلی، پانی، گیس کے بِل کی ادائیگی۔
- فیسوں کی ادائیگی : سکولز، کالجز اور یونیورسٹی فیس کی ادائیگی ۔
- کریم کی ادائیگی : کریم کے بِل کی ادائیگی ۔
- 1Bill:1Billپر موجود تمام companies کے ذریعے بِلز کی ادائیگی
- رقم کی درخواست : دوسرے فرسٹ پے صارفین سے رقم کی درخواست کرنا ۔
- ٹکٹس کی بکنگ : سینما ، ٹرانسپورٹ ، ہوائی جہاز اور ایونٹس کے ٹکٹس کی بکنگ۔
- ڈسکاونٹس : QR Payments کے ذریعے پاکستان بھر میں 50,000 سے زائد ڈسکاونٹس۔
- My Bills :مائی بلز سے پہلے ادا کیے گئے بِلز کو دوبارہ ادا کرنا۔
- Donations : عطیات ، جیسے دیامیر بھاشا ڈیم فنڈ اورکورونا ریلیف فنڈ ، کی ادائیگی۔
غیر مالیاتی خدمات
- بیلنس کی معلومات
- پچھلے ایک ماہ تک کی اکاونٹ سٹیٹمنٹ ۔
- کوئیک پے سے بار بار اکاونٹ نمبر درج کرنے کی جھنجھٹ سے نجات۔
- کسی ٹرانزکشن پر بغیر برانچ جائے ہی Dispute درج کرانا۔
- ایپلیکیشن سے ہی ڈیبٹ کارڈ کی درخواست کرنا۔
- والٹ کی یومیہ ، ماہانہ ، سالانہ حد اور استعمال کی تفصیل دیکھنا۔
ڈیٹا کمپنیاں
- وطین
- ٹرائب – وائی
- ورلڈکال
- نیاٹیل
یوٹیلٹی بل کمپنیاں
گیس | بجلی | پانی | دیگر |
SSGC | LESCO | KWSB | کریم / Careem |
SNGPL | K-ELECTRIC | FWASA | PTCL |
GEPCO | Beacon house School | ||
MEPCO | Jubilee Life Insurance | ||
SEPCO | EFU Insurance | ||
PESCO | FBR/PRA | ||
HESCO | روٹ پرمٹ / ڈرائیونگ لائسنس / GOP Biller |
- نوٹ : فرسٹ پے کے صارفین یوٹیلٹی کمپنیوں اور انفرادی اکاونٹ کو beneficiary میں جمع کر کے فوری رقم منتقل کر سکتے ہیں۔
2. فرسٹ پے سروسز کا استعمال :
صارف گوگل پلے سٹور یا ایپل سٹور سے ایپلیکیشن ڈائون لوڈ کر کے فرسٹ پے سروسز استعمال کر سکتے ہیں۔ ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
شرائط و ضوابط : سروس کے استعمال کی شرائط و ضوابط کے لئے یہاں کلک کریں۔
2. فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ
ایف ایم ایف بی ، اپنے معزز صارفین کو بہترین بینکاری سہولیات دینے کے لئے فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ آفر کر رہا ہے۔ یہ کارڈ کسی بھی ایف ایم ایف بی ATM یا 1Link سے منسلک کسی بھی ATM سے رقم نکلوانے اور دیگر مالیاتی خدمات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فرسٹ پے کارڈ کو خریداری کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کارڈ کے ذریعے کی گئی تمام ٹرانزکشنز کی تفصیل فرسٹ پے موبائل ایپلیکیشن میں دیکھی جا سکتی ہے۔ فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ 15 کاروباری دنوں تک وصول ہو جاتا ہے۔ کارڈ کی درخواست کے لئے صارف کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہے۔
فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ سے ہم آپ کو دے رہے ہیں 7/ 24 اپنے اکاونٹ تک بلا جھنجھٹ رسائی۔
خدمات:
فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ کو ایف ایم ایف بی کی مالیاتی اورغیر مالیاتی خدمات سے استفادہ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
مالیاتی خدمات
- ایف ایم ایف بی یا 1Link سے منسلک کسی بھی بینک سے رقم نکلوانا۔
- ایف ایم ایف بی کے دوسرے اکاونٹس / والٹس اور دوسرے بینکوں کے اکاونٹس / والٹس میں رقوم کی منتقلی۔
- موبی لنک / زونگ / ٹیلی نار / وارِد / یو فون کے نمبر پر موبائل سے بیلنس لوڈ کرنا۔
- بجلی ، پانی ، گیس کے بلز کی ادائیگی ۔
- سکول ، کالجز ، یونیورسٹی فیس کی ادائیگی ۔
- کریم ، 1Bill ، کریڈٹ کارڈ کے بلز کی ادائیگی ۔
- ملک بھر میں تقریباً 55,000 سے زائد POS مشینوں سے خریداری۔
غیر مالیاتی خدمات
- کسی بھی فرسٹ اے ٹی ایم یا 1Link سے منسلک کسی بھی اے ٹی ایم سے بیلنس کی معلومات۔
- کسی بھی فرسٹ ATM سے منی سٹیٹمنٹ کا حصول۔
- کسی بھی فرسٹ اے ٹی ایم سے پِن جنریشن / پِن کی تبدیلی۔
فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ کے حصول کا طریقہ کار:
فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ کے حصول کے لئے فرسٹ پے موبائل ایپلیکیشن سے کارڈ کی درخواست کریں۔ صارفین کو فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ گھر پر وصول کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے، تاہم کارڈ قریبی برانچ میں بھی ڈلیور کرایا جا سکتا ہے۔
حدِ استعمال
بیان / تفصیل | یومیہ استعمال کی انتہائی حدود |
کیش نکلوانے کی حد | |
کیش نکلوانےکی رقم | PKR.25000 |
ٹرانزکشن کی تعداد | 99 |
رقم کی منتقلی | |
ایف ایم ایف بی کے اکاونٹ / والٹ میں رقم کی منتقلی | PKR. 50,000 |
ٹرانزکشن کی حد | 99 |
دوسرے بینکوں میں رقم کی منتقلی | PKR. 50,000 |
ٹرانزکشن کی حد | 99 |
|
|
استعمال کردہ رقم کی حد | PKR. 50,000 |
ٹرانزکشن کی حد | 99 |
موبائل ٹاپ اپ / یوٹیلٹی بلز کی حد | |
ٹرانزکشنز کی رقم | PKR. 99,999 |
ٹرانزکشنز کی تعداد | 99 |
* والٹ لیول کی حد استعمال تمام قسم کی ٹرانزکشنز پر لاگو ہوں گی اور کسی بھی صورت والٹ کی حد سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔
فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ کو ایکٹیویٹ کرنے کا طریقہ:
فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ کو فرسٹ اے ٹی ایم اور فرسٹ کانٹیکٹ سنٹر 34778-0800 سے ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔
فرسٹ اے ٹی ایم : فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ کی ایکٹیویشن سے متعلق راہنمائی کے لئے یہاں کلک کریں۔
شرائط و ضوابط : فرسٹ پے ڈیبٹ کارڈ کے استعمال کی شرائط و ضوابط کے لئے یہاں کلک کریں۔
3. آسان موبائل اکاونٹ
آسان موبائل اکاونٹ ایف ایم ایف بی کی منفرد پراڈکٹ ہے جس کے ذریعے آپ اپنے روایتی فون اور سم کارڈ سے (بغیر انٹرنیٹ کے) اپنا برانچ لیس اکاونٹ کھول سکتے ہیں۔ اپنے فون سے #2262* ملایئے اور فرسٹ پے اکاونٹ کھول کر ہماری منفرد بینکاری سہولیات سے فائدہ اٹھایئے۔
خدمات:
آسان موبائل اکاونٹ سے درج ذیل مالیاتی اور غیر مالیاتی سروسز سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
مالیاتی خدمات
- رجسٹریشن : اپنے روایتی سمارٹ فون سے فوری رجسٹریشن کرایئے اور اکاونٹ کھولیئے۔ اکاونٹ کھولنے کے لئے #2262* ملایئے ۔ آسان موبائل اکاونٹ کی رجسٹریشن اور استعمال کے لئے انٹرنیٹ ڈیٹا کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
- اکاونٹ لنک کرنا : اگر آپ پہلے سے ہی فرسٹ پے برانچ لیس اکاونٹ کے لئے رجسٹرڈ ہیں تو اس اکاونٹ کو آسان موبائل اکاونٹ کے ساتھ لنک کر کے ہماری سروسز استعمال کر سکتے ہیں۔
- بیلنس کی معلومات
- مِنی سٹیٹمنٹ سے اپنی پچھلی ٹرانزکشنز دیکھنا۔
- اکاونٹ بند کرنا : اگر آپ آسان موبائل اکاونٹ کو مستقل بند کرنا چاہتے ہیں تو #2262* ملا کر مینو سے Account Closure کے عمل کو چنیں۔
غیر مالیاتی خدمات
- ایف ایم ایف بی کے اکاونٹ / والٹ میں رقم کی منتقلی۔
- دوسرے بینکوں کے اکاونٹ / والٹ میں رقم کی منتقلی ۔
- موبی لنک / ٹیلی نار / وارِد / زونگ / یو فون اور دیگر کمپنیوں کے نمبر پر بیلنس لوڈ کرنا۔
- پانی ، بجلی ، گیس کے بِلوں کی ادائیگی ۔
- سکول ، کالج ، یونیورسٹی کی فیس کی ادائیگی ۔
* ٹیلکو (Telco) چارجز لاگو ہوں گے۔
پروڈکٹ کی حدِ استعمال
تفصیل | یومیہ استعمال کی انتہائی حدود |
اکاونٹ کی قسم | برانچ لیس والٹ |
یومیہ استعمال کی انتہائی حد | |
ایف ایم ایف بی کے اکاونٹ / والٹ میں رقم کی منتقلی | PKR 50,000 |
ٹرانزکشن کی گنتی | 99 |
دوسرے بینکوں میں رقم کی منتقلی | PKR 50,000 |
ٹرانزکشن کی گنتی | 99 |
|
|
ٹرانزکشنز کی حد | PKR 99,999 |
ٹرانزکشنز کی تعداد | 99 |
-
-
- * تمام ٹرانزکشنز پر والٹ کی ٹرانزکشن کی حد لاگو ہوں گی ۔
-
طریقہِ استعمال :
اپنے موبائل فون سے #2262* ملائیں اور آسان موبائل اکاونٹ کے لئے رجسٹر کریں ۔ یہ سروس تمام نیٹ ورکس پر دستیاب ہے ۔
شرائط و ضوابط : سروس کے استعمال کی شرائط و ضوابط کے لئے یہاں کلک کریں۔
برانچ لیس بینکنگ کے ذریعے آفر کی جانے والی دیگر سہولیات
- کیش اِن / رقم جمع کرانا : صارف قریبی برانچ / ایجنٹ کے پاس جا کر رقم جمع کرا سکتا ہے ۔
- کیش آوٹ / رقم نکلوانا : صارف قریبی برانچ / ایجنٹ کے پاس جا کر رقم نکلوا سکتا ہے ۔
- اکاونٹ کو اپ گریڈ کرنا : اکاونٹ کو لیول 0 سے لیول 1 تک اپ گریڈ کرنے کی لئے صارف برانچ جا کر بائیومیٹرک کرائے گا ۔
- موبائل نمبر اپ ڈیٹ کرنا : اگر صارف کا موبائل نمبر گم / چوری ہو جائے تو اس صورت میں کسٹمر قریبی برانچ سے اپنا اکاونٹ اپ ڈیٹ کر سکتا ہے ۔
شرائط و ضوابط : سروس کے استعمال کی شرائط و ضوابط کے لئے یہاں کلک کریں۔