فرسٹ اے ٹی ایم

فرسٹ  مائیکرو فائنانس  بینک کا اے ٹی ایم نیٹ ورک    51 سے زائد  شہروں میں پھیلا ہوا ہے اور  مزید پھیلتا جا رہا ہے۔  بینکاری کی صنعت میں فرسٹ مائیکرو  فائنانس بینک کا اے ٹی ایم کا نظام صفِ اول ہے  جس کی نگرانی24/7 گھنٹے اے ٹی ایم نگران ٹیمیں کرتی ہیں۔

فرسٹ اے ٹی ایم  اپنی خدمت آپ کے تحت ایک پیشکش ہے جو صارفین کو چوبیس گھنٹے با آسانی رقم نکلوانے (روزانہ رقم نکلوانے کی حد تک) ، رقم کی ترسیل کرنے، بلوں کی ادائیگی کے علاوہ اور بہت سی سہولیات مہیا کرتی ہے۔فرسٹ ڈیبٹ کارڈ ہولڈرزبھی پاکستان کے اندر کسی بھی (ون- لنک کے رکن) اے ٹی ایم پر ٹرانزیکشن کرسکتے ہیں.

خدمات

  • رقم نکلوانے کی سہولت (روزانہ رقم نکلوانے کی حد تک)
  • پِن کی تبدیلی
  • بقایا رقم کی معلومات
  • مختصر تفصیل
  • بلوں کی ادائیگی
  • موبائل فون کا بیلینس حاصل کرنا
  • رقم کی منتقلی (اندرون /بیرون بینک )

نوٹ:

رقم نکلوانے کی حد: فرسٹ ڈیبٹ کارڈ کے صارفین 25،000 روپیہ (فی ٹرانزیکشن ) فرسٹ ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کل 50،000 فی دن تک کی نقد رقم ایک وقت میں نکال سکتے ہیں

رقم نکلوانے کی حد: ون لنک کے رکن بینکوں کے صارفین 20،000 روپئے(فی ٹرانزیکشن) تک کی نقد رقم ایک وقت میں نکال سکتے ہیں

چند مفید مشورے

پن نمبر کی تبدیلی
پن نمبرتبدیل کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے تاکہ آپ کے FMFB ڈیبٹ کارڈ کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔ بہتر ہوگا اگرآپ باقاعدگی سے پن نمبر کو تبدیل کرتے رہیں۔

کارڈ گم ہونے کی صورت میں
اگر آپ کا ڈیبٹ کارڈ گم ہو گیا ہے تو براہ کرم اپنی FMFBبرانچ سے رابطہ کریں یا Captureہمارے 24 گھنٹے FMFB کے فرسٹ کال سنٹر سے رابطہ کریں

غلط ادائیگی ہوجانے کی صورت میں
اگر کسی وجہ سے  اےٹی ایم درست رقم نہ ادا کرے یا بالکل کوئی رقم ادا نہ کرے تو فوراً اپنی متعلقہ بینک شاخ سے رجوع کریں۔

رسید
بہتر ہوگا کہ  جب بھی آپ اے ٹی ایم  استعمال کریں ، اس کی رسید کو سنبھال کر رکھیں۔ یہ اپنا ریکارڈ رکھنے اور فراڈ سے بچاؤ کا مؤثر زریعہ ہے۔

قطع نظر اس کے کہ آپ کب، کہاں اور کیسے ہماری بینکاری کا انتخاب کریں گے، FMFB ہر قدم آپ کے ہمراہ ہوگا