برانچ لیس بینکنگ کی شرائط و ضوابط

ان شرائط و ضوابط کا اطلاق برانچ لیس بینکنگ سروسز کے استعمال کنندگان کی بطورِبرانچ لیس بینکنگ رجسٹریشن اور بعد ازاں استعمال پر ہوتا ہےجو کہ کسٹمر اور دی فرسٹ مائیکروفنانس بینک لمیٹڈکے مابین ڈیجیٹل یا کاغذی ذریعے سے طے پایا ہے۔(اس دستاویز میں بعد ازہذابرانچ لیس بینکنگ سروسز کو سروس اور دی فرسٹ مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ کو ایف ایم ایف بی لکھا جائے گا۔)

1. برانچ لیس بینکنگ میں رجسٹرڈ ہونے کے لیئے بنیادی شرائط۔

i. کسٹمر 18سال یا اس سے زائد عمر کا پاکستانی ہو

ii. کسٹمر کے پاس درست اور فعال پاکستانی شناختی کارڈ (CNIC/NICOP/SNIC) ہو ؛

iii. کسٹمر بینک دولت پاکستان کے وضح کردہ دیگر اصولوں خصوصاً برانچ لیس بینکنگ کے قواعد کی پاسداری کرے؛

iv. کسٹمر اس دستاویز میں وضح کردہ شرائط و ضوابط کی پاسداری کرے؛

v. کسٹمر ایف ایم ایف بی کے کانٹیکٹ سینٹر 34778 – 0800 پر کال کر کے اپنے اکاونٹ کو معطل کروا سکتا ہے جس کے نتیجے میں کسٹمر کی ضرورت کے مطابق اس کے فنڈز یا اس کی فرسٹ پے ایپ کو روک دیا جائے گا؛

vi. کسٹمر کے پاس اس کے نام پر ایک درست اور فعال موبائل نمبر ہو جو کہ کسی بھی ٹیلی کام سروس سے بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ جاری کیا گیا ہو۔ مذکورہ نمبر کو سروس کی ان سہولیات کے لیئے استعمال کیا جائے گا جن کے حصول کے لئےکسٹمر کے پاس موبائل فون کاہونا ضروری ہے تاکہ کسٹمرٹرانزکشنز کر سکے (اس دستاویز میں بعد از ہذا ایسے موبائل نمبر کو رجسٹرڈ موبائل نمبر لکھا جائے گا)

vii. کسٹمراس بات کی تصدیق کرے کہ سروس کے حصول کے لئے ایف ایم ایف بی کو فراہم کیا گیا رجسٹرڈ موبائل نمبر اس ہی کی ملکیت اور استعمال میں ہے اور وہ سروس کے استعمال کی پوری معیاد تک اس نمبر کو اپنے ہی نام پر رکھے گا / رکھے گی؛

viii. جب کسٹمر سروس کے حصول کے لئے کال کرے تو پاس ورڈ / کوائف کے لئے فراہم کردہ تمام معلومات درست ہوں؛

 

2. برانچ لیس بینکنگ کی سروسز کے حصول کے لئے کسٹمر کی جانب سے شرائط و ضوابط قبول کرتے وقت اور ٹرانزکشنز کرتے وقت ضروری ہے کہ :

i. کسٹمر کی فراہم کردہ معلومات صحیح اور مکمل ہوں؛

ii. کسٹمر اپنے موبائل نمبر اکاونٹ سے کی گئی تمام ٹرانزیکشنز کی مکمل ذمہ داری قبول کرے؛

iii. کسٹمر کومبیٹنگ ٹیررِسٹ فنانسنگ (Combating Terrorist Financing – CFT) اور پیسے کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام (Anti Money Laundering – AML) کے قوانین کی پابندی کرے؛

iv. کسٹمر بینک دولت پاکستان کے قوانین کے مطابق تازہ ترین معلومات کے وائی سی / سی ایف ٹی (اپنے کسٹمر کو جانیئے Know Your Customer / کومبیٹنگ ٹیررِسٹ فنانسنگ Combating Terrorist Financing – CFT) میں فراہم کرے؛

v. اگر موبائل اکاونٹ بینک دولت پاکستان / PTA کے قوانین کی خلاف ورزی کرے تو ایسی صورت میں ایف ایم ایف بی اکاونٹ کو بلاک / سروس کو معطل کرنے کا مجاز ہے؛

vi. اگر کسی عدالت یا قانون نافذ کرے والے ادارے / اتھارٹی کو کسی بھی کسٹمر کی معلومات کسی بھی سلسلے میں درکار ہوں توکسٹمر ایف ایم ایف بی کو ایسی کوئی بھی معلومات کسی بھی مذکورہ عدالت یا ادارے کو فراہم کرنے کی مکمل اجازت دیتا ہے؛

 

3. ایف ایم ایف بی کو کسی بھی کسٹمر کے رجسٹریشن کو قبول کرنے یا رد کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ اگر ایف ایم ایف بی کسی کسٹمر کی برانچ لیس بینکنگ سروسز کے حصول کی درخواست قبول کر لے ، تو ایسی صورت میں ایف ایم ایف بی کسٹمر کے نام پر برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ کھولے گا اور ایک اکاونٹ نمبر بھی جاری کر سکتا ہے۔

4. برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ کرنٹ ڈیپازٹ اکاونٹ کے طور پر کام کرے گا۔

5. ایف ایم ایف بی برانچ لیس بینکنگ کا ایک مخصوص نمبر ہو گا جو کہ سروس کے متعلق تمام خط و کتابت کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

6. ایک شناختی کارڈ نمبر (CNIC) اور ایک رجسٹرڈ موبائل نمبر پر صرف ایک ہی برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ نمبر کھولا جاسکے گا۔

7. اگر کسٹمر کو رجسٹریشن فارم یا بینک کے ساتھ خط و کتابت کے دوران اپنے فراہم کردہ معلومات میں کوئی غلطی نظر آئے تو وہ فوری طور پر اپنی قریبی ایف ایم ایف بی برانچ یا فرسٹ کانٹیکٹ سینٹر 34778 – 0800 پر مطلع کرے گا تاکہ ایف ایم ایف بی حتی الامکان ایسی کسی غلطی کو درست کر سکے۔

8. سروس کے استعمال کے لئے کسٹمر کا فرسٹ پے سروس میں رجسٹر ہونا لازمی ہے۔

9. چونکہ برانچ لیس بینکنگ سروس کے ذریعے ٹرانزیکشنز کرنے کے لئے موبائل فون استعمال کرنا ضروری ہے لہٰذا کسٹمر اپنی رجسٹرڈ موبائل سِم اپنے نام پر فعال رکھے گا۔

10. اکاونٹ کے استعمال اور سروسز کے حصول سے متعلق تمام ہدایات (Customer Instructions) کسٹمر کو ایف ایم ایف بی کے وضح کردہ طریقے سے فراہم کر دی جائیں گی۔ برانچ لیس بینکنگ فرسٹ پے ایپ میں موصول ہونےوالی رقوم اور ایف ایم ایف بی / یا بینک کے ایجنٹس / یا سروس فراہم کرنے والے اداروں کو رقوم کی ادائیگی کی ہدایات کی درستگی، کاملیت اور مستند ہونے کی تمام ذمہ داری کسٹمر کی ہو گی، اور انہی رقوم و ہدایات کو اکاونٹس چلانے کے لئے صحیح اور بیش قرار تسلیم کیا جائے گا۔

11. کسٹمر یہ تسلیم کرتا ہے کہ اُس کی فراہم کردہ خفیہ معلومات محاسبی مقاصد کے لئے محفوظ کی جا سکتی ہیں اور سروس فراہم کرنے والے اداروں کو بھی دستیاب کی جا سکتی ہیں۔ مزید براں کسٹمر یہ بھی تسلیم کرتا ہے کہ کارکردگی کے چٹھہ جات (Log Management) ترتیب دینے کے واسطے ایف ایم ایف بی کسٹمر کی ڈیوائس کی معلومات ، جیسے IMEI نمبر، محفوظ رکھ سکتا ہے کہ جس کے ذریعے فرسٹ پے استعمال کیا گیا ہو۔

12. کسٹمر ایف ایم ایف بی کو سرگرمی کے چٹھہ جات (Log Management) ترتیب دینےکے لئے اور تشہیری مقاصد کے لئے فرسٹ پے کی معلومات سروس فراہم کرنے والے ادروں کو مہیا کر نے کی اجازت دیتا ہے۔

13. رجسٹریشن کے لئے کسٹمررجسٹریشن کی شرائط کو تسلیم کرتے ہوئے متعلقہ معلومات پُر کرے گا۔ متعلقہ تقاضے پورے ہونے کی صورت میں ایف ایم ایف بی کسٹمر کے موبائل نمبر پر 4 ہندسوں کا او ٹی پی ( OTP – صرف ایک مرتبہ قابلِ استعمال پاس ورڈ ) بھیجے گا جس کے بعد کسٹمر6 ہندسوں اور حروف پر مشتمل پاس ورڈ بنائے گا تاکہ اپنے برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ تک رسائی حاصل کر سکے۔

14. کسٹمر کے اکاونٹ میں کسی بھی ٹرانزیکشن کو مکمل کرنے کے لئے کافی رقم / فنڈز موجود ہونا لازمی ہے۔ فنڈز ناکافی ہونے کی صورت میں ایف ایم ایف بی کو ٹرانزیکشن رد کرنے کا مکمل اور حتمی اختیار حاصل ہے۔

15. اگر کسٹمر کی مطلوبہ ٹرانزیکشن / سروس کی درخواست برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ کی وضح کردہ حدود سے تجاوز کر جاتی ہے تو ایسی صورت میں ایف ایم ایف بی کی مذکورہ ٹرانزیکشن / سروس کی درخواست کو رد کرنے کا اختیار ہو گا۔

16. رجسٹرڈ برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ کسٹمر کے اکاونٹ تک رسائی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، لہٰذا رجسٹرڈ موبائل نمبر کی سِم یا فون گم ہو جانے، چوری ہو جانےیا چھن جانے کی صورت میں کسٹمر فوری طورپر ایف ایم ایف بی کو مطلع کر کے فرسٹ پے ایپ بلاک کروائے گا۔ ایف ایم ایف بی ایسی اطلاع موصول ہونے پر برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ عارضی طور پر بلاک کر دے گا۔

17. ایف ایم ایف بی کسٹمر کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر برانچ لیس بینکنگ کے تحت فراہم کردہ سروسز اور شرائط و ضوابط میں ترامیم ، اضافہ یا کمی کرنے کا مجاز ہے۔

18. کسٹمر حلف اٹھاتا ہے کہ ان شرائط و ضوابط کے تحت فراہم کردہ سروسز کو نہ تو خود کسی بھی غیر قانونی یا غیر مجاز مقصد کے لئے استعمال کرے گا اور نہ ہی کسی اور کو ایسا کرنے کی اجازت دے گا، اور برانچ لیس بینکنگ اکاونٹس اور الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر (Electronic Funds Transfer) کے شرائط و ضوابط اور مروجہ قوانین کی پاسداری کرے گا۔

19. کسٹمر اپنے اکاونٹ سے کی گئی تمام سرگرمیوں کے قانونی و غیر قانونی ہونے سے متعلق نتائج کا ذمہ دار خود ہو گا۔ بینک کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی ، بشمول غیر قانونی رقم کی منتقلی (Money Laundering) ، کا معاون و ذمہ دار نہ ہو گا۔

20. کچھ مخصوص حالات میں سسٹم کی غلطی یا تکنیکی خرابی کی وجہ سے کسٹمر کے برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ میں اس کے حق سے زیادہ رقم منتقل ہو سکتی ہے، کسٹمر ایسی کوئی بھی رقم ایف ایم ایف بی کو واپس کرنے کا ذمہ دار ہو گا اور ایف ایم ایف بی کسٹمر کے اکاونٹ کو ڈیبٹ مارک کرکے ایسی رقم واپس لینے کا مجاز ہو گا۔

21. برانچ لیس بینکنگ سروس پر تمام مروجہ ٹیکس اور چارجز لاگو ہوں گے۔

22. کسٹمر ایسا پاس ورڈ نہ رکھے جو کہ آسانی سے بوجھا جا سکے مثلاً ایک ہی ہندسے کو چار مرتبہ دہرانا (1111) یا ترتیب وار ہندسے استعمال کرنا (1234) تا کہ پاس ورڈ محفوظ رہ سکے۔

23. کسٹمر کسی بھی صورت میں اپنا پاس ورڈ (یا پاس کوڈ) اپنے رجسٹرڈ موبائل (handset) میں نہ رکھے۔ اگر کسی کسٹمرکا موبائل (handset) خود کار طور پر کسٹمرکا پاس ورڈ (پاس کوڈ) محفوظ کر لیتا ہے تو ایسی صورت میں پاس ورڈ مٹانے (delete کرنے) کی مکمل ذمہ داری کسٹمرکی ہو گی۔

24. کسٹمرنا قابلِ تنسیخ طور پر اور غیر مشروط حلف اٹھاتا ہے کہ وہ پاس ورڈ اور دیگر خفیہ معلومات کو صیغہ راز میں رکھے گا اور کسی بھی دوسرے شخص کو نہ اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت دے گا اور نہ ہی کسی کو اپنا لاگ اِن پاس ورڈ بتائے گا۔

25. کسٹمراپنے اکاونٹ کے غیر مجاز یا غیر قانونی استعمال کو روکنے کی حتی الامکان کوشش کرے گا۔

26. اگر کسٹمر کو ایسا محسوس ہو کہ اس کا اکاونٹ اس کی اجازت کے بغیر استعمال کیا گیا ہے یا اس کا پاس ورڈ فراڈ سے استعمال کیا گیا ہے تو وہ فوری طور پر ایف ایم ایف بی کے کانٹیکٹ سینٹر 34778 – 0800 پر مطلع کر کے اپنا اکاونٹ بلاک کروائے ۔ کسٹمر اپنی قریبی ایف ایم ایف بی برانچ میں بھی اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔

27. ایف ایم ایف بی برانچ لیس بینکنگ پلیٹ فارم کے تحت کسٹمر کو اس کے رجسٹرڈ ای میل، تازہ ترین فراہم کردہ پتے یا رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعے برانچ لیس بینکنگ ٹرانزیکشنز کے بارے میں مطلع کرے گا۔ اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر کو فعال رکھنا، اور ایف ایم ایف بی کو اپنے ای میل ، پتے، یا رجسٹرڈ موبائل نمبر میں کسی بھی قسم کی رد و بدل کے بارے میں آگاہ کرنا کسٹمر کی ذمہ داری ہو گی۔ تاہم ایف ایم ایف بی کسٹمر کے موبائل تک ایس ایم ایس کی رسائی کی ضمانت نہیں دے سکتا۔ مزید براں ایف ایم ایف بی ٹیلی کام آپریٹر کی جانب سے کسی بھی قسم کے مسئلے کے نتیجے میں کسٹمر تک ایس ایم ایس دیر سے یا نہ پہنچنے کی صورت میں ہونے والے کسی بھی قسم کے تقصان کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔

28. اگر کسٹمر کا پاس ورڈ ، رجسٹرڈ سِم یا موبائل نمبر کسی غیر مجاز شخص کی دسترس میں آ جائے اور کسٹمر فوری طور پر ایف ایم ایف بی کو مطلع نہ کرے تو بینک ایسی صورت میں ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔ صحیح پاس ورڈ کے ذریعے کی جانے والی ٹرانزیکشنز کو مستند اور جائز تصور کیا جائے گا اور ایف ایم ایف بی ایسی ٹرانزیکشنز کو مکمل کرے گا۔ ایف ایم ایف بی ایسی کسی بھی مذکورہ صورت میں ہونے والے کسی بھی قسم کی نقصان کی نہ تو ذمہ دار ہو گا اور نہ ہی کسٹمر کے کسی بھی قسم کے نقصان کی تلافی کرنے کا پابند ہو گا۔

29. رجسٹرڈ سِم / موبائل صرف اور صرف کسٹمر کی تحویل میں رہے گا اور اسے کھو جانے / چوری ہونے سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ اگر کسٹمر کا موبائل / سِم چوری ہو جائے یا کھو جائے تو کسٹمر فوری طور پر اپنے موبائل آپریٹر کو مطلع کرے گا تا کہ سِم بلاک کروائی جا سکے اور اس کا غلط استعمال نہ ہو۔ اس کی علاوہ کسٹمر بلا توقف ایف ایم ایف بی کے کانٹیکٹ سینٹر 34778 – 0800 پر اطلاع دے کر اپنے اکاونٹ تک رسائی کو رکوائے گا۔

30. کسٹمر جعل سازی، چوری یا پاس ورڈ کے افشائے راز ہونے کی صورت میں بالواسطہ یا بلا واسطہ ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار خود ہو گا اور ایف ایم ایف بی ایسے کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔

31. مواصلاتی اداروں (Telecommunication Networks) سے متعلق مسائل ایف ایم ایف بی کی فنڈز ٹرانسفر اور دیگر فراہم کردہ سروسز کی ٹیکنالوجی پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ، اور قدرتی آفات، امر ربی، قانونی و ضابطگی پابندی، مواصلاتی نیٹ ورکس (Telecommunication Networks) کے نقائص، نیٹ ورکس کی ناکامی، یا ایف ایم ایف بی کے اختیارات سے بالا تر وجوہات کی بِنا پر اکاونٹس یا سروسز میں خلل آ سکتا ہے یا یہ عدم دستیاب ہو سکتے ہیں۔ اکاونٹ کسٹمر کے موبائل پر اثر انداز ہونے والے وائرس یا دیگر بد خواہ، تباہ کن ، یا مخربانہ کوڈ ، پروگرام یا میکرو (macro) کی وجہ سے بھی متاثر ہو سکتا ہے۔

32. مندرجہ بالا یا مزید دیگر کسی بھی وجہ کی بِنا پر فنڈ ٹرانسفر یا ملحقہ اداروں کو ادائیگی کی ٹرانزیکشنز کسٹمر کی منشا ٔ کے بر خلاف ادھوری رہ سکتی ہیں۔ ایسی تمام صورتوں میں ایف ایم ایف بی کسی بھی قسم کسی ٹرانزیکشن یا معاہدے کی ذمہ داری سے مبرا رہے گا اور ایسی صورتوں میں کسٹمر کا واحد لائحہ عمل ٹرانزیکشن سے مستفید ہونے والے ادارے کے ساتھ ہو گا۔

33. ایف ایم ایف بی نیک نیتی کے تحت کئے گئے کسی بھی فعل کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی ممکنہ نقصان کا، خواہ وہ بالواسطہ ، بلا واسطہ ، حادثاتی یا ضمنی ہو، نہ تو ذمہ دار ہے اور نہ ہی اس کی تلافی کرنے کا پابند ہے، خواہ دعویٰ محصول کے خسارے، روانیِ کاروبار میں خلل یا کردار کشی پر مبنی کیوں نہ ہو اور مذکورہ نقصان کسی کسٹمر، کسی دوسرے استعمال کنندہ یا پھر کسی اور فرد کو ہی کیوں نہ پہنچا ہو۔

34. ٹرانزیکشنز کے تحفظ کے پیش نظر صرف ان ٹرانزیکشنز کی درخواستوں کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے گا جو فرسٹ پے ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ موبائل نمبر سے کی گئی ہوں۔

35. ایف ایم ایف بی کبھی بھی کسٹمر کا لاگ اِن (login) اور پاس ورڈ دریافت نہیں کرے گا۔ کسٹمر اپنا پاس ورڈ اور / یا پاس کوڈ کسی بھی صورت میں کسی بھی شخص کو نہ بتائے، خواہ وہ ایف ایم ایف بی کا اہلکار یا ملحقہ ایجنٹ کیوں نہ ہو۔

36. اگر کسٹمر اپنے موبائل نمبر کو اکاونٹ کھلوانے کے لئے رجسٹر کرے اور کسی دوسرے شخص کو اس تک رسائی فراہم کرے تو ایسی صورت میں ایف ایم ایف بی کسی بھی رقم کی خرد برد یا فریب کاری کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔

37. اس سروس کے استعمال کی بدولت کسٹمر ایف ایم ایف بی کو اس کے اکاونٹ میں سے بینک کی شیڈول آف چارجز اور مروجہ سرکاری ٹیکس اور لیویز (levy) ، جو کہ ٹرانزیکشن کے وقت لاگو ہوں گے، بغیر پیشگی اطلاع کے، ڈیبٹ کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ ٹرانسفر کے واجب الادا چارجز بینک کے شیڈول آف چارجز میں درج ہیں جو کہ ایف ایم ایف بی کی ویب سائٹ اور برانچز میں دستیاب ہے۔

38. کسٹمر اپنے فرسٹ پے ایپ سے رجسٹر کئے گئے اکاونٹ سے اپنے پاس ورڈ (یا / اور پاس کوڈ) کے ذریعے سے کی گئی تمام ٹرانزیکشنز کا ذمہ دار ہو گا۔

39. اگر ایف ایم ایف بی کسی بھی وجہ سے سروس کے چارجز کسٹمر کے برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ سے ڈیبٹ نہ کر سکے تو بینک یہ حق رکھتا ہے کہ بعد ازاں ایسے تمام چارجز مذکورہ اکاونٹ سے ڈیبٹ کرے۔ اگر کسٹمر کے برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ میں رقم ناکافی ہو تو ایف ایم ایف بی سروسز کی فراہمی بند کر سکتا ہے تا وقتیکہ مذکورہ چارجز موصول نہ ہو جائیں۔ اگر سروس بند کرنے کے بعد بھی کسٹمر کی جانب ٹرانزیکشنز یا فیس واجب الادا ہو تو کسٹمر ایسی تمام رقم ایف ایم ایف بی کو ادا کرنے کا پابند ہے، اور ایف ایم ایف بی بینک میں موجود کسٹمر کے کسی دوسرے اکاونٹ سے تمام واجب الوصول فیس / چارجز، ٹیکس (FED) اور لیویز (Levies) وغیرہ کی بھر پائی کرنے کا مجاز ہے۔

40. کسٹمر یہ سروس اپنی ذمہ داری پر استعمال کرے گا او رایف ایم ایف بی کسٹمر کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہو گا ما سوائے کہ نقصان ایف ایم ایف بی یا اس کے کسی اہلکار کی جانب سے دانستہ یا غفلت کے نتیجے میں ہو۔

41. کسٹمر ایف ایم ایف بی کو سروس کے استعمال کے دوران کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر کسی تیسری پارٹی کی جانب سے کئے گئے کسی بھی نوعیت کے دعووں سے مبرا قرار دیتا ہے۔

42. فنڈز کے وصول کنندگان کے کوائف اور ٹرانزیکشنز کی معلومات کی درستگی کا ذمہ دار کسٹمر خود ہو گا۔ ایف ایم ایف بی فنڈز کے وصول کنندگان کے کوائف یا ٹرانسفرز کی تفصیلات میں کسٹمر سے سرزد ہونے والی کسی بھی غلطی کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔ اگر کسٹمرکی غلطی کی وجہ سے کسی ایسے شخص کے اکاونٹ میں فنڈز ٹرانسفر ہو جائیں جس کو اصل میں فنڈز ٹرانسفر کرنے کا ارادہ نہ ہو تو ایسی صورت میں بھی ایف ایم ایف بی کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔ ایف ایم ایف بی فنڈز کے وصول کنندگان کی شناخت کرنے کا پابند بھی نہیں ہو گا۔ اگر کسٹمر کی جانب سے غلط معلومات موصول ہونے کی صورت میں فنڈز کسی غیر ارادی شخص کو ٹرانسفر ہو جائیں تو ایسی صورت میں ایف ایم ایف بی وصول کنندہ کی خصوصی رضا مندی کے بغیر رقم واپس کرنے سے قاصر ہو گا ، اور ایسی کسی بھی صورت میں ایف ایم ایف بی محض کسٹمر کی ہدایات وصول کنندہ یا اس کے بینک کو فراہم کر سکے گا اور ٹرانزیکشن کو واپس کروانے (reversal) کا پابند نہیں ہو گا اور نہ ہی ایسی صورتِ حال کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان کا ذمہ دار ہو گا۔

43. وصول کنندہ کے ساتھ رابطے کی صحیح کوائف فراہم کرنا کسٹمر کا فرض ہے، اور کسٹمر خود اپنی ذمہ داری کے تحت سروس استعمال کرے گا۔ وصول کنندہ کو رقم کی ادائیگی کی تصدیق کا نوٹیفیکیشن ، وصول کنندہ کو رقم موصول یا میسر ہونے کی علامت نہیں ہے۔ سروس کے استعمال یا ایف ایم ایف بی کی جانب سے بھیجے جانے والے ایس ایم ایس / ای میل میں تاخیر کی وجہ سے کسٹمر یا کسی تیسری پارٹی کو ہونے والے کسی بھی قسم کے بالواسطہ یا بلا واسطہ نقصان کا ذمہ دار ایف ایم ایف بی نہیں ہو گا اور کسٹمر ایسے کسی بھی قسم کے نقصان سے ایف ایم ایف بی کو مبرا قرار دے گا۔ ایف ایم ایف بی سروس کی باضابطگی اور عمول، یا ارسال کردہ معلومات کی درستگی اور سالمیت کی ضمانت نہیں دیتا۔ اس سروس پر وصول کنندگان کو کی گئی ادائیگیوں کے لئے استعمال کئے جانے والے طریقہ کار کے حساب سے چارجز لاگو ہوں گے۔ کسٹمر اِن چارجز / فیس کی تفصیلات شیڈول آف چارجز (SOC) سے ایف ایم ایف بی کے فرسٹ کانٹیکٹ سینٹر 34778 – 0800 پر کال کر کے یا اپنی قریبی ایف ایم ایف بی برانچ سے حاصل کر سکتا ہے۔

44. ایف ایم ایف بی مندرجہ ذیل وجوہات کی بِنا پر سروس کی فراہمی کو معطل یا بند کر سکتا ہے یا اس سے دست بردار ہو سکتا ہے :

i. اگر کسٹمر کا پاس ورڈ چوری ہو جائے؛

ii. اگر NADRA سے کسٹمر کے شناختی کارڈ (CNIC / NICOP / SNIC) کی تصدیق نہ ہو سکے؛

iii. اگر کسٹمر اِن شرائط و ضوابط کی پیروی نہ کرے؛

iv. اگر کسٹمر سروس کو غیر قانونی مقاصد کے لئے استعمال کرے؛

v. اگر ایف ایم ایف بی کو کسی عدالت، قانون نافذ کرنے والے ادارے یا نگران ادارے کی جانب سے کسٹمر کے اکاونٹ کو معطل، منجمد یا بند کرنے کا حکم موصول ہو۔

45. فراڈ کا شبہ ہونے پر، بحکمِ عدالت یا کسی متعلقہ ادرے کی نشاندہی پر ایف ایم ایف بی پیشگی اطلاع کے بغیر کسٹمر کی سروس کو بند کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ سروسز کی بندش کی صورت میں کسٹمر ٹرانزیکشنز کے اعتبار سے تمام واجب الادا فیس / چارجز ادا کرنے کا پابند ہو گا اور ایف ایم ایف بی ایسے چارجز وصول کرنے کا مجاز ہو گا۔

46. کسٹمر اپنے اکاونٹ تک غیر مجاز رسائی سے بچنے کی خاطر اپنی اور اپنے اکاونٹ کی خفیہ معلومات کو صیغہ راز میں رکھے گا۔

47. تمام ٹرانزیکشنز ، فیس اور کسٹمر سے وصول کردہ چارجز کسٹمر کے فرسٹ پے ایپ اور مِنی سٹیٹمینٹ میں دیکھی جا سکتی ہیں یا پھر ایف ایم ایف بی کے فرسٹ کانٹیکٹ سینٹر 34778 – 0800 پر کال کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

48. ایف ایم ایف بی وقتاً فوقتاً ان شرائط و ضوابط یا سروس میں رد و بدل / ترامیم کرنے کا مجاز ہے۔ مذکورہ تبدیلی کے بعد بھی سروس کے استعمال کو کسٹمر کی جانب سے قبولیت کے زمرہ میں تصور کیا جائے گا۔ ترمیم شدہ شرائط و ضوابط ایف ایم ایف بی برانچ، بینک کی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

49. ایف ایم ایف بی ایس ایم ایس اور ایپلیکیشن میں نوٹیفیکیشن سمیت کسی بھی اور ذریعے سے کسٹمر کو سروس میں ترامیم، اضافے یا خروج کے بارے میں مطلع کر سکتا ہے۔

50. ایف ایم ایف بی کی جانب سے اختیارات کے نفاذ میں التوا ہر گز اختیارات سے دست کَشی کی علامت نہیں ہے۔

51. ایف ایم ایف بی کی واضح اجازت کے بغیر کسٹمر ان شرائط و ضوابط میں تشکیل دیئے گئے فرائض سے نہ تو دست بردار ہو سکتا ہےاور نہ ہی انہیں کسی تیسرے فرد یا ہستی کو منتقل کر سکتا ہے۔

52. ان شرائط و ضوابط کو ایف ایم ایف بی کے اکاونٹس سے متعلق عمومی شرائط و ضوابط کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے۔ اگر اس دستاویز میں وضح کردہ شرائط و ضوابط اور بینک کے اکاونٹس سے متعلق عمومی شرائط و ضوابط میں کہیں پر کوئی تضاد پایا جائے ، تو شرائطِ ہذا کو غالب تصور کیا جائے گا۔ ان شرائط و ضوابط کے علاوہ اگر کہیں کسی صورت میں اختلاف / تضاد پایا جائے تو بھی ایف ایم ایف بی اپنے نا دہندہ / واجب الادا رقوم / چارجز / فیس وصول کرنے کے اختیارات کا ، جن میں سیٹ آف (set off) سمیت دیگر اختیارات شامل ہیں، استعمال کرنے کا مکمل حق رکھتا ہے اور ہر صورت میں یہ اختیارات غیر منفک اور مقدم رکھے جائیں گے۔

53. کسی بھی شکایت کی صورت میں کسٹمر ایف ایم ایف بی کے فرسٹ کانٹیکٹ سینٹر 34778 – 0800 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے۔ ایف ایم ایف بی ایسی تمام شکایات کے اعتبار سے تفتیش کر کے معقول عرصے میں اس کا ازالہ کرے گا۔

54. ایف ایم ایف بی رائج الوقت قوانین اور دساتیر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کسٹمر کی کسی بھی ٹرانزیکشن کو معلومات یا کسی بھی قسم کی دیگر معلومات و مراسلات کی ، خواہ وہ کسٹمر نے خود کی ہوں یا کسٹمر کی جانب سے کسی بینک نے کی ہوں ، پڑتال کرنے کا مجاز ہے۔ اس عمل کے دوران / یا اس کے نتیجے میں مزید تفتیش اور ٹرانزیکشنز کی روک تھام ممکن ہیں اور بینک ایسی کوئی بھی معلومات عدالت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور نگران ادارے کو فراہم کر سکتا ہے۔

55. ایف ایم ایف بی کی فرسٹ پے ایپ کسٹمر کو MNP (Mobile Network Portability) کے باعث پیش آنے والے کسی بھی قسم کے سروس کے مسئلے کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔

56. ایف ایم ایف بی کی فرسٹ پے ایپ کسٹمر کو پیشگی اطلاع کئے بغیر ، ٹرانزیکشنز اور اکاونٹ کے استعمال کے تحت ، وفاقی و صوبائی حکومت کے وقتاً فوقتاً لاگو کردہ واجب الادا اخراجات ، فیس ، کمیشن ، مارک اپ (interest) ، زکوٰۃ ، ودہولڈنگ ٹیکس (withholding tax) ، سٹامپ ڈیوٹی (stamp duty) ، ٹیکس ، ڈیوٹی اور دیگر اخراجات ادا کرنے کا مجاز ہے۔ تمام ٹیکس رائج الوقت ٹیکس قوانین کے اعتبار سے وصول کئے جایئں گے۔

57. ایف ایم ایف بی درج شدہ غلط اندراج کی تصحیح کر کے کسٹمر کو مطلع کرنے کا مجاز ہے۔

58. ان شرائط وضوابط کا اطلاق اسلامی جمہویہ پاکستان کے مروجہ قوانین کی روشنی میں ہو گا۔ تمام فریقین اس معاہدے سے متعلق یا اس کے نتیجے میں ہونے والی قانونی کاروائیوں کو پاکستان کی فاضل عدالتوں میں پیش کریں گے اور فاضل عدالتوں کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کریں گے۔

59. کسٹمر مندرجہ ذیل صورتوں میں ایف ایم ایف بی کو مستثنٰی قرار دیتا ہے اور تسلیم کرتا ہے کہ :

i. کسٹمر برانچ لیس بینکنگ کو پاکستان کے تمام رائج الوقت قوانین کے تحت استعمال کرے گا۔ کسی بھی عدالت یا نگران ادارے کی جانب سے لاگو کرادہ جرمانے کا اطلاق صرف اور صرف کسٹمر اور اس کے اکاونٹ پر ہو گا۔

ii. ایف ایم ایف بی کسٹمر یا کسی اور پارٹی کے فراڈ یا کسی بھی اور عمل کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان ، غلطیوں ، تنازعات ، یا معلومات یا فنڈز کی ترسیل میں تاخیر کا ذمہ دار نہیں ہو گا۔

iii. فرسٹ پے کے ملازمین اور اعلٰی افسران ان شرائط و ضوابط سے انحراف یا جعل سازی کی سرگرمیوں یا KYC کی نا مکمل معلومات فراہم کرنے کے نتیجے میں ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصان اور ذمہ داریوں سے مستثنٰی ہوں گے۔

iv. کسٹمر اس امر کی تائید کرتا ہے کہ کسی بھی تنازعہ ، جعل سازی یا نقصان کی صورت میں ہونے والی قانونی کاروائیوں میں کسٹمر کی جانب سے کی گئی ٹرانزیکشنز اور ہدایات ثبوت کے طور پر پیش کی جا سکتی ہیں۔

v. کسٹمر برانچ لیس بینکنگ اکاونٹ سے ملحقہ تمام سروسز کو استعمال کرتے ہوئے ان شرائط و ضوابط کی تائید کر گا اور وقتاً فوقتاً ایف ایم ایف بی یا کسی نگران ادارے کی جانب سے اکاونٹ کے استعمال ، سروس یا ان شرائط و ضوابط میں ترامیم ، ضمیمہ جات یا رد و بدل کو تسلیم کرے گا۔

60. ایف ایم ایف بی کبھی بھی وٹس ایپ (WhatsApp) کے ذریعے فرسٹ پے ایپ کے رجسٹرڈ کسٹمر کو میسج نہیں بھیجتا۔ کسٹمر ایسے وٹس ایپ میسجز میں دئیے گئے لنکس پر کبھی کلک نہ کرے جن میں انعامات کا لالچ یا کوئی دستاویز موبائل فون پر ڈائون لوڈ کرنے کو کہا جائے۔

61. فرسٹ پے ایپ کسٹمر کسی بھی ذریعے سے اپنی ذاتی معلومات ، جن میں شناختی کارڈ نمبر ، فرسٹ پے ایپ کے پاس ورڈ ، بینک اکاونٹ کے نمبر سمیت دیگر معلومات شامل ہیں ، کسی بھی شخص کو فراہم نہ کرے۔ ایف ایم ایف بی خصوصاً ایس ایم ایس یا وٹس ایپ کے ذریعے ، آپ کی ذاتی قابلِ شناخت معلومات دریافت نہیں کرے گا۔

62. کسٹمر جعل سازی یا مشکوک سرگرمی کا معمولی سا اندیشہ ہونے پر بھی ایف ایم ایف بی کے فرسٹ کانٹیکٹ سینٹر 34778 – 0800 پر مطلع کرے گا۔

63. کسی بھی تنازعہ کی صورت میں ایف ایم ایف بی کا فیصلہ حتمی تسلیم کیا جائے گا۔