اسٹیک ہولڈر

 

اسٹیک ہولڈر

پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (پی ایم این)

pmn_logo_blueپی ایم این مائیکرو فنانس میں مصرف تنظیموں کا ایک نیٹ ورک ہے اور پاکستان میں مائیکرو فنانس کی پائیداری اور رسائی کو بہتر بنانے کے لئے وقف ہے ۔ پی ایم این پاکستان میں پیمانے ، معیار ، تنوع اور مائیکرو فنانس فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ مائیکرو فنانس کی معلومات کی ایک مبلغ کے طور پر کام کررہی ہے ۔ پی ایم این اب پاکستان کی مائیکروفنانس کی صنعت میں کام کرنے والے اداروں کے لئے قومی ایسوسی ایشن کے طور پر مقامی طور پر اور عالمی سطح پر تسلیم کی جاتی ہے ۔ کمپنیز آرڈینینس کی دفعہ 42 کے تحت اپریل 2001 میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SECP) کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئی ۔ پی ایم این پاکستان میں عمومی مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے کے ایک نقطہ نظر کے ساتھ نیٹ ورک کی ایک رکن ہے

پاکستان پوسٹ

Pakistan-Post-Office-Department-PPO-Logo-150x150پاکستان پوسٹ اپنے 13,000 کے قریب ڈاکخانوں کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے ملک کے کونے کونے میں ڈاک موصول کرنے اور بانٹنے کی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ پاکستان پوسٹ کسی بھی قیمت پر تحفظات کے بغیر معاشرتی خدمت کرتے ہوئے تقریباً 20 ملین گھروں اور کاروباری اداروں کو ڈاک پہنچانے کی خدمات فراہم کر رہا ہے ۔ اس کے روائتی کردار کے علاوہ صوبائی حکومتوں کی طرف سے ایجنسی کے افعال بھی سر انجام دیتا ہے ۔ پاکستان پوسٹ کے دائرہ کار میں وفاقی اور بین الصوبائی بجلی ،پانی ، سوئی گیس اور ٹیلیفون کے بلوں کے بچت بینک ، پوسٹل لائف انشورنس ، ٹیکس کا جمع کرنے کے فرائض بھی شامل ہیں

مائیکرو فنانس نیٹ ورک(ایم ایف این )

9881156(ایم ایف این ) معروف مائیکرو فنانس ماہرین کی ایک عالمی کمیونٹی ہے۔ (ایم ایف این ) کے ذریعے، 25 ممالک سے 30 ارکان نے مسلسل کامیابی کی تلاش میں درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے خیالات، تجربات، اور مسائل کے جدید حل کا اشتراک کیا ۔ (ایم ایف این ) کے ارکان تجارتی بینک یا این جی اوز ہیں، جو ایک عمومی اعتماد کے اشتراک سے ایم ایف آئی کو ایک پائیدار اور منافع بخش ادارہ بنا کر زیادہ سے زیادہ صارفین کی خدمت کر سکتے ہیں ۔ ایم ایف این کے ارکان بھی ایک ایم ایف آئی کے جدید کاروباری ماڈل کے قیام سے یقینامالی اور سماجی دونوں مقاصد حاصل کر سکتے ہیں

بینکنگ ود دی پور(بی ڈبلیو ٹی پی )

BWTP-logo-high-res-with-tagline BWTP ایشیاء میں ایک مائیکرو فنانس نیٹ ورک ہے ، جو اپنے تعاون، تربیت اور صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے، موثراور بڑے پیمانے پر پائیدار تنظیموں کی تعمیر کے لیئے کام کرتا ہے۔ غریبوں کے لیے جدید، مناسب اور طلب پر مبنی مالیاتی خدمات کے حصول کے مقصد کے ساتھ، یہ نیٹ ورک کے فروغ اور پائیدار مالیاتی خدمات تک ان کی رسائی میں سہولت فراہم کرنے کے ذریعے غریب کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مصروف عمل ہے BWTP کوآپریشن BWTP نیٹ ورک برسبین میں واقع ہے اور فاؤنڈیشن برائے ترقیاتی تعاون (FDC) کا حصہ ہے

مکس

MIXمکس مواد کا اندازہ کرتے ہوئے اور مارکیٹ کی بصیرت کے ذریعے پسماندہ برادریوں کے لئے ذمہ دار انہ مالیاتی خدمات کو فروغ دیتا ہے۔یہ ادارہ 2002 میں قائم ہوا ۔ مکس کا مرکزی دفتر واشنگٹن ڈی سی میں واقع ہے اور علاقائی دفاتر افریقہ، ایشیا، یورپ، اور لاطینی امریکہ میں واقع ہیں ۔ یہ بلا منافع کام کرنے والی ایک تنظیم ہے جو مارکیٹ کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ۔ مارکیٹ میں مائیکروفنانس اداروں (ایم ایف آئیز ) اور تنظیموں سے تعاون ، شفافیت اور مارکیٹ کی بصیرت کو وسیع کرنے کے ادارہ ہے جو ڈیٹا کے اشتراک کے لئے بھی کام کرتا ہے اور اس کا ایک ڈیٹا مرکز ہے جس میں دیگر تنظیمیں مواد کا تبادلہ، رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنانے اور منفی رپورٹنگ کے خاتمے، اور ذمہ دارانہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے کام کرتا ہے ۔اس کی توثیق سماجی اور مالیاتی کارکردگی کے اعداد و شمار کی حمایت سے ہوتی ہے ۔ مکس مارکیٹ میں ایم یف آئی کے لئے کام کرتی ہے اور علاقائی بازاروں میں نقصانات کے خطرات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تجزیہ فراہم کرتی ہے

ایم ایف ٹرانسپیرنسی

MFT_logoایم ایف ٹرانسپیرنسی قیمتوں کے تعین کے طرز عمل کی ذمہ دار ی کی جانب ایک صنعت کی تحریک کی نمائندگی کرتی ہے ۔ ایم ایف ٹرانسپیرنسی چار بنیادی اجزا سے متعلق کام کرتی ہے جن میں تعارفی قیمتوں کا تعین ، ترغیب ، تعلیم و تربیت اور پالیسی مشاورت شامل ہیں ۔ یہ شفاف قیمتوں کے تعین کے لئے صنعتی آوازکے طور پر کام کرتی ہے

مائیکرو کریڈٹ سمٹ کیمپین

Microcredit-summit-campaignیہ کیمپین مائیکرو فنانس پریکٹیشنرز، وکلاء، تعلیمی اداروں، عطیہ دہندگان اداروں، بین الاقوامی مالیاتی اداروں، غیر سرکاری تنظیموں اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر چھوٹے قرضوں کے فروغ کے لئے کام کرتی ہے تا کہ اس میدان میں بہترین طریقوں، تبادلہ خیال کی حوصلہ افزائی کرکے مقاصد کے حصول کے لئے کام ہو سکے

کنسلٹیٹوز گروپ ٹو اسسٹ دی پور(CGAP) :

CGAP-logo CGPA پوری دنیا کے صفِ اول کے 34 اداروں کا اشتراک ہے جس کا مقصدمعاشی خدمات مہیا کرنا ہے۔CGPA باقاعدہ عملی تحقیق کے ساتھ ساتھ معاشی خدمات مہیا کرنے والے اداروں، پالیسی سازوں اور رقوم فراہم کرنے والوں سے مشورہ سازی کے بعد کارآمد معاشی حل تجویز کرتا ہے۔عالمی بینک میں قائم یہ ادارہ ذمہ دارانہ طور پر مارکیٹ کی ترقی کیلئے ، اپنی پچھلی کامیابیوں کو ثبوت کے طور پر پیش کرتے ہوئے قابلِ عمل راہیں استوار کرتا ہے ، تاکہ غریب افراد تک مالی خدمات کی رسا ئی بہتر انداز میں کی جاسکے جس کے زریعے سے غریب افراد اپنا معیارِ زندگی بہتر کر سکیں۔

زرعی یونیورسٹی،فیصل آباد

Agriculture-University-Faisalabad-UAF-Logoزرعی یونیورسٹی فیصل آباد ملک کی سب سے بڑی زرعی یونیورسٹی ہے.یہ ملک میں ایک بڑا تعلیمی اور تحقیقی ادارہ ہے جو زرعی طریقوں میں جدت طرازی کے لئے تحقیق میں حصہ لیتی ہے ۔

نظام انرجی (پرائیویٹ)لمیٹڈ

نظام انرجی (پرائیویٹ)لمیٹڈزرعی یونیورسٹی فیصل آباد ملک کی سب سے بڑی زرعی یونیورسٹی ہے.یہ ملک میں ایک بڑا
نظام انرجی(پرائیویٹ)لمیٹڈ شمسی توانائی کے شعبہ میں کام کرتا ہے ۔ جو مضبوط تکنیکی مدد کے ساتھ ایک پرکشش قیمت پر بہترین معیار کی مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔

JCR-VIS

JCR---VISJCR-VIS ، ایک “مکمل سروس” ریٹنگ ایجنسی کے طور پر کام پاکستان میں آزاد درجہ بندی کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔پاکستان سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے منظور شدہ ہے ۔ JCR-VIS جاپان کی مستند ریٹنگ ایجنسی (JCR) اور پاکستان کی مالیاتی تحقیقی تنظیم وائٹل انفارمیشن سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ(VIS) کراچی اسٹاک ایکسچینج اور اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔

عطیہ دہندگان کے متعلق :

اقوام متحدہ کا ترقیاتی پروگرام (UNDP)

UNDP-Logo1UNDP اقوام متحدہ کا عالمی ترقی کانیٹ ورک ہے ۔ یہ تنظیم تبدیلی کے لئے وکالت اور علم کے ذریعے ممالک کے درمیان رابطوں ،تجربات اور وسائل سے لوگوں کو ایک بہتر زندگی کی تعمیر میں مدد فراہم کرتی ہے ۔یہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اجتماعی طور پر کام کر رہی ہے ۔ قومی سطح پر ترقی پر مبنی حل کے لئے حمایت حاصل کرنے ،ترقیاتی چیلنجز سے لچک کے ساتھ نمٹنے اور بہتر معیار زندگی کے لئے کوشاں ہے ۔

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن

2000px-BillMelindaGatesFoundationبل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، دنیا کی سب سے بڑی نجی فاؤنڈیشنزمیں سے ایک ہے۔ بل اور میلنڈا گیٹس کی طرف سے قائم کردہ یہ فاؤنڈیشن نے 2000 میں شروع کی گئی تھی اور دنیا میں سب سے بڑی شفاف آپریشنل نجی فاؤنڈیشن بیان کی جاتی ہے ۔ یہ گیٹس خاندان کے مفادات اور جذبات کے تحت متحرک ہے ۔ اس فانڈیشن کے بنیادی مقاصد عالمی سطح پر صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے اور غربت کم کرنے کے لئے ہیں ۔

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO)

ILO ILO اقوام متحدہ کی ایجنسی ہے،193 اقوام متحدہ کے رکن ممالک میں سے 185 ILO کے رکن ہیں۔

وزارت ترقی نسواں،حکومت پاکستان

Ministry-of-Women-Developmentوزارت ترقی نسواں، حکومت پاکستان کی ایک وزارت ہے جو خواتین کی ضروریات اور مناسب طریقے سے پبلک پالیسی میں خواتین نمائندگی کو یقینی بنانے اور تعلیم اور روزگار میں مساوی موقع کی فراہمی کیلئے کام کر رہی ہے ۔

سوئس ایجنسی برائے ترقی اور تعاون (SDC)

SDC-logo سوئس ایجنسی برائے ترقی و باہمی تعاون (SDC)، سوئٹزر لینڈ کی بین الاقوامی باہمی تعاون کی ایجنسی ہے جو وفاقی ادارہ برائے خارجہ امور (FDFA) کا ذیلی ادارہ ہے۔ SDC تمام تر ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ذمہ دار ہے۔ اس ترقیاتی تعاون کا مقصد غربت کو کم کرنا ہے۔ اس کابنیادی کام معاشی خود انحصاری اور حکومتی خود مختاری کو فروغ دینا ہے،تاکہ اس کے زریعے سے پیداوری ماحول کو بہتر کر کے ماحولیاتی مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے اور صحت اور تعلیم کے حوالے سے بہتر خدمات مہیا کی جاسکیں

کینیڈین انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی(CIDA)

Canadian-International-Development-Agency-Logo کینیڈئین بین القوامی ترقیاتی ایجنسی کا مقصد کینیڈا کی بین الاقوامی امداد کو ان افراد تک پہنچانا ہے جو غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس ایجنسی کا مقصد کینیڈا کی امداد اور وسائل کا مؤثر اور ذمہ دارانہ طریقے سے استعمال ہے تاکہ اس کے زریعے سے زوداثر تنائج اخذ کئیے جا ئیں ، جن کی بدولت کینیڈا میں مطلوبہ پالیسی سازی کی جا ئے ، تاکہ کینیڈا کی جانب سے اٹھائے جانے والے ترقیاتی اقدامات کی درست جانچ ممکن ہو سکے۔