بورڈ آف ڈائریکٹرز

 

ریمنڈکوتوال

چیئرمین ریمنڈ کوتوال 30 سال سے زائد تجربے کے حامل ہیں۔ آپ UBL، NIB، سٹی بینک NA، سٹی کارڈ کینیڈا اور ICI پاکستان لمیٹڈ جیسے نامور اداروں میں سینئر عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ تاحال جناب کوتوال صاحب بطور چیف فائنانشل افسر حبیب بینک لمیٹڈ کام کر رہے ہیں۔ جناب کوتول صاحب نے IBA کراچی سے MBA (فنانس) اور میساچیوسٹس اسنٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، کیمبرج میساچیوسٹس، امیریکہ سے BS اور MS الیکٹریکل انجینرنگ کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ FMFB کے علاوہ ، کوتوال صاحب بطور ڈائریکٹر حبیب ایلائڈ ہولڈنگ لمیٹڈ UK، سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اور اینگرو پاورجن تھر کے ساتھ منسلک ہیں۔

ابرار احمد مِیر

ڈائریکٹر جناب عباس اے میر صاحب بینکاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جو 23 سالوں پر محیط ہے۔ آپ UBL ، نیشنل کمرشل بینک(جدہ) ، سٹی بینک NA ، کپولا انویسٹمنٹ لمیٹڈ (دوبئی) اور ICI پاکستان سے وابسطہ رہ چکے ہیں۔ یونائیٹڈ بینک میں رہتے ہوئے آپ نے یو بی ایل اومنی موبائل اور بالائے شاخ بینکاری کی ترویج میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور دیگر امدادی اداروں کو باور کر وایا کہ وہ اپنی ادائیگیاں جیسے کہ سیلاب سے بچاؤ اسکیم (وطن کارڈ)، ورلڈ فوڈ پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرامشامل ہیں۔ان کی ادائیگیاں کے اجراء کو برقی ذرائع (Digital) سے عوام تک پہنچائیں ۔ آپ کی زیر قیادت بینک گلوبل فنانشل کی جانب سے گلوبل موبائل ایوارڈ 2012 برائے “ہنگامی حالات میں موبائل فون کے کارآمد استعمال” حاصل کیا۔ تا حال آپ حبیب بینک میں بطور چیف انوویشن اینڈ فنانشل انکلو ژن افسر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ آپ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن، GSMA, EBRD, UNDP, FI 2020 by Accion, CGAP, Asobancaria Colombia, DFID, SEEP اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان جیسے ملکی و غیر ملکی نامور اداروں کے زیر انتظام مناظرات و تقریبات میں اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں ۔ آپ الینائس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی شکاگو سے ایم بی اے اور ای ایم ای کالج راولپنڈی سے بی ای الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کر چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ ہارورڈ اسکول آف بزنس سے strategic leadership in the Inclusive financeکا کورس بھی مکمل کر چکے ہیں ۔

مایا عنایت اسمائیل

ڈائریکٹر محترمہ مایہ اسمعیل عنایت گزشتہ 16 سالوں سے معاشی شعبے سے وابسطہ ہیں آپ حبیب بینک لمیٹڈ ، فرسٹ مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ اور گلوبل سیکورٹی پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ وابسطہ رہ چکی ہیں ۔ تا حال آپ حبیب بینک کے ساتھ بطور ہیڈ آف سٹریٹجک انویسٹمنٹ اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ۔ آپ معاشی خدمات اشتراکات کی تنظیم اور معاشی حکمت عملی ترتیب دینے میں مہارت رکھتی ہیں۔ آپ اسمتھ کالج ، نارتھ المیٹن یو ایس اے سے معاشی اور بین الاقوامی تعلقات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر چکی ہیں ۔ آپ برطانیہ کے Effective Dispute Regulation مرکز کی نامزد معاملہ ساز بھی ہیں ۔محترمہ اسماعیل آغا خان Ismailia چیریٹیبل ٹرسٹ اور AAS ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہے.

ماریا کرسٹین

ڈائریکٹر محترمہ ماریہ کرسٹین 15 سالوں کا مالیاتی شعبےکا تجربہ رکھتی ہیں۔وہ مختلف ناموراداروں بشمول Opportunity International, Agora Microfinance Partners LLP, CDC Group PLCاورJ.P Morgan Asset Managementکے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ ہے۔ تاحال آپ بطور انوسٹمنٹ ڈائیریکٹرCDC Group PLCخدمات انجام دے رہی ہیں ۔ جہاں پر ایشیاء اور افریقہ کے مالی اداروں میں براہ راست سرمایہ کاری کے معاملات کی سر براہی کر رہی ہیں۔ آپ سرمایہ کاری کے لوازمات بشمول سرمایہ کاری کی ترتیب ، تشکیل ، اس پر عمل اور سرمایہ کاری میں اضافہ کی ماہر تصور کی جاتی ہیں ۔ آپ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سینٹا بار برا (USA)سے بائیالوجی میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری حاصل کر چکی ہیں ۔ آپ FMFB کےعلاوہ محترمہ ماریہ ان اداروں کی موجودہ ڈائریکٹر بھی ہیں – گرین شوٹس فاؤنڈیشن (چیئر پرسن) – ایڈوانس گروپ(چیئر آف گورنس کمیٹی) – کیٹلسٹ مائیکرو فائنانس انویسٹرز (ڈائریکٹر)

ثوبیہ چغتائی

ڈائریکٹر حترمہ ثوبیہ چغتائ 22 سالہ تجربہ کی حامل ایک پیشہ ور ماہرِ معاشیات ہیں۔ آپ حبیب بینک لمیٹڈ، الفیصل انویسٹمنٹ بینک لیمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی جیسے اداروں کے ساتھ وابستہ رہ چکی ہیں۔ آپ دس سال تک حبیب بینک لمیٹڈ میں بطور ریجنل کواپریٹو بینکنگ ہیڈ تعینات رہ چکی ہیں۔ تاحال آپ حبیب بینک لیمٹڈ میں بطور سینئر کریڈٹ افسر –کواپریٹو رسک اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ آپ لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائینس سے MBA اور یونیورسٹی آف انجنیرینگ لاہور سے الیکٹریکل انجنیرینگ کی ڈگریاں حاصل کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ متعدد مقامی اور بین الاقوامی کورس اور سیمینار وں میں بھی شرکت کر چکی ہیں۔

جیسی کولین فرپ

ڈائریکٹر جناب جیسی فرپ صاحب اسٹریٹیجک لیڈر شپ ، گورننس، فنانشل سروس ڈیلیوری، کیپیٹل سٹریٹیجی اینڈ فنڈ ریزنگ اور ہیو من اینڈ تنظیمی ڈویلپمنٹ میں 20 سالہ تجربہ کے حامل ہیں ۔ تاحال آپ آغا خان ایجنسی برائے مائیکرو فنانس میں بطور جنرل منیجر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس سے قبل آپ اینکلوڈ لمیٹڈ، شور بینک انٹرنیشنل ، بیئرنگ پوائنٹ ایمر جنگ مارکیٹ اور گلوبل کمیونٹیلز / ویٹاس فنانس جیسے اداروں سے وابسطہ رہ چکے ہیں ۔ آپ نے متعدد مالی ادارے، تجارتی مشاورتی ادارے، کمرشل مائیکرو فائنانس ، ڈیجیٹل فنانس سروس، بزنس لائن، مرجر، ایکوزیشن اور بزنس ٹرانفرمیشن سے متعلق ادارے دنیا بھر کی دو درجن سے زائد مارکیٹوں میں قائم کیا.

مساناری یانگیچئی

ڈائریکٹر مساناری یانگیچئی 18 سال سے زائدجاپان کے دوطرفہ عوامی اداروں کا پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں ۔جب سےانہوں نے جاپان بینک فار انٹرنیشنل کارپوریشن(JBIC) کے ساتھ اپنے پروفیشنل کیریئر کا آغاز کیا.مسٹریانگیچئی ابھی جاپان انٹرنیشنل کارپوریشن ایجنسی -JICAکے شعبے پرائیویٹ سیکٹر پارٹنرشپ اور فنانس کے ڈائریکٹر ہیں، جہاں ان کی ذمہ داریوں میںJICAکے زیر نگرانی سروے کی تیاری (پی پی پی انفرا سٹرکچر منصوبہ جات) اور نجی سیکٹر میں فنانس سے متعلق سرمایہ کاری کےمینجمنٹ پورٹ فولیو شامل ہے. مسٹریانگیچئی نے ہاٹسوبوشی یونیورسٹی ٹوکیو (جاپان) سے بیچلر آف اکنامکس میں ڈگری حاصل کی.

ظاہر ریاض

ڈائریکٹر ظاہر ریاض .Orr، Dignam & Co کے اسلام آباد دفتر کے سربراہ اور کمپنی میں پارٹنر ہیں. مسٹر ریاض کا 36 سال سے زائد کا تجربہ ہے اور وہ کارپوریٹ / تجارتی قانون، انضمام و حصول، بینکنگ اور فنانسنگ، کیپیٹل مارکیٹ، تعمیراور انفراسٹرکچر،پرائیوٹائزیشن اور توانائی اور قدرتی وسائل کے شعبہ جات میں مہارت رکھتے ہیں.مسٹر ریاض نے نمایاں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کام جاری رکھا ہے اور ان کے پاس مسلسل چیمبر اور پارٹنرز کا درجہ ہے. اس کے ساتھ ان کا شمار پاکستان کے پہلے 500 معروف وکیلوں میں ہوتا ہے۔انہوں نے اپنی قانونی ڈگری لندن اسکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس اور کیمبرج یونیورسٹی (برطانیہ) سے حاصل کی اور اس کے ساتھ گرے ان (برطانیہ) سے بیرسٹر کی ڈگری لی.