دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے بارے میں

 

دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے بارے میں

دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ پاکستان ، سال 2002 میں پاکستان کے پہلے پرائیویٹ سیکٹر مائیکرو فنانس بینک کے طور پر وجود میں آیا ۔ یہ بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس یافتہ ہے FMFB-Pakistanآغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے کریڈٹ اور بچت حلقے میں ایک منظم اور مربوط تبدیلی کے ذریعے تشکیل پایا.

اس بینک کے قیام کا بنیادی مقصد دیرپا معاشی ترقی کے ذریعے غربت میں کمی لانا ہے۔ مالی طور پر غیر مستحکم آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے۔ FMFB-Pakistan نے متعدد پڑاڈکس وضع کیں ہیں جن کے بنا پر بینک کے صارفین اپنی مالیاتی اور معاشی ساکھ مظبوط کر سکتے ہیں۔

ہمارا نظریہ

FMFB-Pakistan کا مقصد ملک کی آبادی کےمالی طور پر غیرمستحکم ذندگی کے معیار میں قابل تقلید،قابل پیمائش اور پائیدار بہتری لانا ہے۔اس مقصد کےحصول کے لئے FMFB-Pakistan متنوع الاقسام بینکنگ پراڈکٹس فراہم کرتا ہے تا کہ غربت میں کمی لا ئی جاسکے،اور اقتصادی و سماجی بحران کا خاتمہ ہو سکے۔
ثانوی مقاصد میں غریبوں کے لئے اداروں اور مالیاتی سرگرمیوں میں شمولیت کے لئے پائیدار لائحہ عمل کی تشکیل اور بینک کی اپنی ترقی شامل ہے۔FMFB-Pakistan اپنی کاروباری سرگرمیاں بلا نقصان مکمل کرنے کی کوشش کرے گا اور جو منافع ہوگا اس میں سے کچھ حصہ مختص کر کے بقیہ منافع سےدوبارہ سرمایہ کاری کرے گا تا کہ بہتر مصنوعت اور خدمات فراہم ہوسکیں، رسائی میں بہتری لائی جاسکے اور ساتھ ساتھ سود کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔

ہمارا مقصد

  • پہنچ : شہری اور دیہی علاقوں کی غریب آبادی اور خاص طور پر غریب خواتین کے لئے مالیاتی خدمات تک رسائل میں اضافہ کرنا ۔
  • استحقام : غریبوں کے لئے خدمات کی فراہمی کو تحفظ دینا ۔
  • اثر : غریبوں کے معیار زندگی میں بہتری کے مثبت اثرات کو بڑھانے کے لئے سماجی ذرائع ( سوشل انڈیکیٹرز ) کا فروغ ۔
  • شفافیت : اچھے اطوار، اخلاقی اصولوں اور کاروبار ی طرز عمل میں سالمیت کے اعلیٰ ترین معیار ات کو یقینی بنانا ۔

ہماری بنیادی اقدار

  • برتری
  • سالمیت
  • صارفین کی توجہ
  • میرٹ
  • ترقی