آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے بارے میں
آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN)ترقیاتی ایجنسیوں کا ایک مجموعہ ہے جنہیں ماحول ، صحت ، تعلیم ، فن تعمیر ، ثقافت، مائیکرو فنانس ، دیہی ترقی ، آفات میں کمی ، نجی شعبے کو ترقی دینے ،وسعت دینے اور تاریخی شہروں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کا استحقاق حاصل ہے ۔ AKDNایجنسیاں بغیر کسی مذہبی ،علاقائی یا جنسی تفریق کے اپنے پروگرام جاری رکھتی ہیں ۔ AKDNکی ایجنسیاں نجی ، بین الاقوامی اور بلاتفریق ترقیاتی ادارے ہیں ۔ یہ عقیدے ، نسل یا صنف میں امتیازکے بغیر فلاح و بہبود کے لئے اور خاص طور پر ایشیاء اور افریقہ کے ترقی پزیر ممالک کے لوگوں کے لئے بہتر امکانات پیدا کرنے کے لئے کام کرتی ہیں ۔ ان کے پروگرام ایک دیئے گئے علاقے میں اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کو ایک بڑے پیمانے پر لانے کے لئے تیار کئے گئے ہیں ۔ ان کے منصوبے معیار زندگی بہتر بنانے کے فیصلہ کے تحت مرتب کئے گئے ہیں ۔ شہری اور دیہی علاقوں میں غذائی تحفظ ، صحت ، تعلیم ، مالیاتی خدمات کی فراہمی اور اقتصادی مواقع تک رسائی فراہم کر کے قدرتی ماحول کی تعمیر کے ساتھ ساتھ روایتی موسیقی ، فن تعمیر اور فنون لطیفہ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ اس ضمن میں مخصوص تحقیق ، تعلیم کی فراہمی شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں www.akdn.org